طلباء کو انتہا پسندی سے روکنے برطانیہ میں نئے سافٹ ویئر کا استعمال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-07

طلباء کو انتہا پسندی سے روکنے برطانیہ میں نئے سافٹ ویئر کا استعمال

لندن
رائٹر
برطانیہ میں طلبا میں انتہا پسندی کو روکنے کے لئے نیا سافٹ ویئر استعمال کیاجارہا ہے ۔ اسکولس کو ایک نئے سافٹ ویئر کی پیشکش کی جارہی ہے جس سے اساتذہ طلبہ کو ممکنہ انتہا پسندانہ آن لائن سرگرمیوں کی جاسوسی میں مدد ملے گی۔ اگر طلبہ اسکولس کمپیوٹرس یا ٹیبلٹس پر شدت پسندی سے متعلق مخصوص مواد فریزز یا انتہا پسندانہ ویب سائٹس پر جاتے ہیں تو یہ سافٹ ویئر اساتذہ کو چوکس کردے گا۔ ٹیچرس کی اس سلسلہ میں حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ سنگل وارننگ کے بعد الارم بجانے کے بجائے طلبہ کے رویہ کا جائزہ لیں ۔ کاؤنٹر ٹیررازم اینڈ سیکوریٹی ایکٹ کے بعد فروری سے اسکولس کے لئے ضروری ہے کہ وہ طلبہ کو انتہا پسندی سے بچانے کے لئے اقدامات کریں لیکن نیشنل یونین آف ٹیچرس نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ اس سے بند ہونے والے متنازعہ معاملات پر بحث چھڑ سکتی ہے ۔ بعض ٹیچرس نے یہ اندیشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ اگر انہوں نے غلط طریقہ سے صورتحال نمٹا تو انہیں پراسیکیوشن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ فروری میں شام فرار ہونے والی لندن کی3اسکولی طالبات کی وجہ سے یہ مسئلہ اجاگر ہوا تھا۔

Software developed to monitor school pupils' online activity and spot extremist behaviour

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں