نوٹ برائے ووٹ اسکام کی کارروائی قانون کے مطابق - دہلی میں وینکیا نائیڈو کی پریس کانفرنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-19

نوٹ برائے ووٹ اسکام کی کارروائی قانون کے مطابق - دہلی میں وینکیا نائیڈو کی پریس کانفرنس

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
تلنگانہ ریاستی وزیر برائے انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے کہا کہ نوٹ برائے ووٹ اسکام کی کارروائی قانون کے مطابق کی جارہی ہے ۔ اے سیبی نے اس سلسلہ میں تلگو دیشم پارٹی کے رکن اسمبلی ریونت ریڈی کو تلنگانہ راشٹر سمیتی کے رکن اسمبلی کو50لاکھ روپے رشوت دینے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے ۔ جو بھی قائدین اس اسکام میں ملوث ہیں اے سی بی کا عملہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کرے گا ۔ کے تارک راما راؤ نے آج دہلی میں مرکزی وزیر برائے شہری ترقیات ایم وینکیا نائیدو سے ملاقات کی ۔ انہوں نے ماہ اگست میں شہر حیدرآبادمیں منعقد کئے جانے والے اسمارٹ سٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے وینکیا نائیدو سے درخواست کی ۔ کے ٹی آر نے ایم وینکیا نائٰدو سے گزارش کی کہ وہ کلاس ون سٹیز کی فہرست میں سدی پیٹ کا نام شامل کریں۔انہوں نے مرکزی وزیر سے مطالبہ کیا کہ وہ تلنگانہ میں غریبوں کے ڈبل بیڈ روم اسکیم کے لئے تلنگانہ کی حکومت کا تعاون کریں۔ کے تارک راما راؤ نے کہا کہ نوٹ برائے ووٹ اسکام سے متعلق تمام دنیا کے لوگوں کو معلوم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں نظم و نسق انتہائی بہتر ہے۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاست کے باشندے اس شہر میں پر امن طریقہ سے زندگی گزار رہے ہیں۔ کس طرح چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندر ا بابو نائیڈو وسیکشن8کے تحت شہر حیدرآبادکا نظم و نسق گورنر کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں ۔ کے تارک راما راؤ نے صدر نشین ہاؤزنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ پلاننگ کارپوریشن لمٹیڈ روی کانت سے ملاقات کی ۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے آغاز کردہ تمام فلاحی اسکیمات پر موثر طریقہ پر عمل کرنے سے متعلق تفصیلات مہیا کی ۔ انہوں نے(HUDCO) کے صدر نشین روی کانت سے درخواست کی کہ وہ واٹر گرڈپراجکٹ کے تعمیری کام کے لئے25ہزار کروڑ روپے فنڈ جاری کریں۔ ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ نے مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز نتن گڈ کری سے ملاقات کر کے ریاست تلنگانہ کے ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں واقف کروایا۔

cash for vote scam Venkaiah Naidu press conference in Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں