ہندوستان کے ایک تہائی ویکسین کی حیدرآباد میں تیاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-19

ہندوستان کے ایک تہائی ویکسین کی حیدرآباد میں تیاری

حیدرآباد
اعتماز نیوز
امریکہ کی ریاست جارجیا کے ماہرین کی جانب سے تلنگانہ میںلائف سائنسس کے زمرہ میں ماہرانہ تربیت اور ویکسین کی ترقی کے سلسلہ میں تعاون کا یقین دلایا گیا ۔ ریاستی وزیر صنعت جے کرشنا راؤ جو امریکہ کے پانچ روزہ دورہ پر ہیں ، نے آج جارجیا ریاست میں جارجیا ڈپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیولپمنٹ کے لائف سائنس اینڈ کارپوریت سلوشنس کی ڈائرکٹر امنڈاشیلندراکے علاوہ مختلف شعبہ جات کے ماہرین اور سرمایہ کاروں نے وزیر صنعت سے ملاقات کی ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ہندوستان میں جو ویکسین تیار ہوتا ہے اس کا ایک تہائی حیدرآباد میں تیار ہوتا ہے ۔ اس سلسلہ میں جارجیا کے وفد نے بتایاکہ ایموری انسٹی ٹیوٹ جارجیا جو ویکسینس کی تیاری میں دنیا بھر میں مہارترکھتا ہے اس کی جانب سے حیدرآباد میں ویکسین کی تیاری میں ماہرانہ تربیت کے سلسلہ میں ایک معاہدہ پر اتفاق کیاجائے گا۔ وفد نے بتایاکہ جارجیا ریاست کی حکومت کی جانب سے گزشتہ چالیس برسوں میں تقریبا ایک لاکھ چالیس ہزار ماہرین اور طلبہ کو مفت تربیت فراہم کی جاچکی ہے ۔ جس کے نتیجہ میں بائیو انڈسٹری کے لئے ایک زبردست اثاثہ حاصل ہوا ہے ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ بائیو ایشیا عالمی کانفرنس کے دوران آخری مرحلہ میں تھائی لینڈ کے وزرا کے ایک گروپ نے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ کے ساتھ اشتراک و تعاون کا یقین دلایا ۔ طبی آلات اور طبی تجربات کے سلسلہ میں تھائی لینڈ کی وزارت سائنس و ٹکنالوجی کی جانب سے تلنگانہ کے وزیر صنعت جی کرشنا راؤ کو دورہ تھائی لینڈ کی بھی دعوت دی گئی۔ تلنگانہ کے وفد نے امریکہ کی مختلف ریاستوں نیو جرسی ، ایلینائس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے تجارتی وفود سے بھی ملاقات کی۔ تلنگانہ کے وفدمیں اسپیشل چیف سکریٹری حکومت پردیپ چندرا بھی شامل ہیں ۔

Hyderabad, nearly one third of India's total bulk drug production

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں