بھگوت گیتا مقابلہ جیتنے والی مریم صدیقی کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-19

بھگوت گیتا مقابلہ جیتنے والی مریم صدیقی کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی کی12سالہ مریم آصفہ صدیقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب میں ان کی دلچسپی سارے ہندوستانیوں کے لئے تحریک کا باعث ہیں ۔ ممبئی کے کمسن طالبہ مریم صدیقی نے بین الاقوامی سوسائٹی برائے شعور کرشنا، کی جانب سے بھگوت گیتاپر منعقد کل مقابلہ جیتا تھا ، نے آج وزیر اعظم سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ میں11ہزارروپے کا عطیہ دیا۔ مودی نے اپنے ٹوئٹ پیام میں کہا کہ مریم کا جذبہ سے سارے ہندوستانیوں کے لئے مثالی ہے ۔ اس دوران وزیر اعظم نے مختلف مذاہب پر ان کو پانچ کتابیں تحفے میں پیش کیں ۔ وزیر اعظم نے اس کامیابی کے لئے ان کو مبارکباد دی اور کہا کہ مختلف مذاہب میں اس کی دلچسپی تمام ہندوستان کے لئے ایک مثال ہے۔ مریم اپنے والدین ،آصف نسیم صدیقی اور والدہ فرحان آصف صدیقی کے ہمراہ تھیں ۔ یہ کتاب علامہ اقبال کے اس دور کی ہے جس وقت وہ تعلیم حاصل کررہے تھے ۔ یہ کتاب ان کے خیالات اور احساساتاور طالب علمی کے دنوں کی یادگار لمحات پر مشتمل ہے ۔ اس کتاب کے مطابق ، علامہ اقبال نے27اپریل 1910سے لکھنا شروع کیا تھا اور یہ سلسلہ کئی ماہ تک جاری رہا اور پھر کسی نامعلوم وجہ سے انہوں نے لکھنا ترک کردیا تھا ۔ انہوں نے خود اس کتاب کا عنوان’اسٹرے ریفلیکشن‘ رکھا تھا۔

PM Modi meets Bhagwad Gita contest winner Maryam Asif Siddiqui

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں