نوٹ برائے ووٹ اسکام کا نیا موڑ - کے سی آر سے وزیر خزانہ آندھرا کے سوالات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-20

نوٹ برائے ووٹ اسکام کا نیا موڑ - کے سی آر سے وزیر خزانہ آندھرا کے سوالات

کاکیناڈا
یو این آئی
نوٹ برائے ووٹ اسکام پر آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے چیف منسٹروں کے درمیان تنازعہ کو نیا موڑ دیتے ہوئے سینئر تلگو دیشم پارٹی قائد اور وزیر فینانس ینملا رام کرشنوڈو نے آج24 سوالاتپر مشتمل سوالنامہ جاری کیا جس میں ٹی آر ایس سربراہ اور چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس کا جواب دیتے ہوئے اپنا بے قصور ہونا ثابت کریں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر داخلہ این چنا راجپا کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر نے چندرا بابو نائیڈو حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی بد نیتی سے وائی ایس آر سی پی سربراہ جگن موہن ریڈی سے ہاتھ ملا لیا ہے ۔ ایلویس اسٹیفنس کے مکان میں سی سی کیمروں اور ریمارکڈس کی تنصیب کے ذریعہ اسٹنگ آپریشن ان دونوں کی گہری سازش کا حصہ ہے ۔ اپنے دعویٰ کی تائید میں ینملا نے کہا کہ جگن موہن ریڈی نے ٹی آر ایس کے وزیر اور کے سی آر کے رشتہ دار ہریش راؤ اور اینگلو انڈین رکن اسمبلی اسٹیفنس کے ساتھ ایم ایل سی الیکشن کا اعلامیہ جاری ہونے سے پہلے خفیہ ملاقات کی تھی۔ ان لوگوں نے آندھرا پردیش کی چندرا بابو نائیڈو کی حکومت کو بے دخل کرنے کی سازش کی کیونکہ وہ بڑی مشکلات اور مالیہ کی تنگی کے باوجود کئی ترقیاتی و فلاحی پروگراموں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ علاوہ ازیں تلگو دیشم پارٹی ، تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے لئے مسلسل خطرہ ہے ۔ ینملانے الزام عائد کیا کہ جگن موہن ریڈی اور ان کی وائی ایس آر سی پی نے ہر مرحلہ پر حکومت آندھرا پردیش کے لئے مسائل پیدا کئے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر اور جگن ، چندرا بابو نائیڈو اور تلگو دیشم پارٹی کو مشترکہ دشمن سمجھتے ہیں ۔ ان کا واحد مقصد تلگو دیشم پارٹی حکومت کو غیر مستحکم اور بدنام کرنا ہے ۔ اسی کے تحت انہوں نے ایم ایل سی الیکشن کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ قواعدو ضوابط اور دستور کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت نے آندھرا پردیش کے چییف منسٹر اور وزرا کے فونس کی ٹیاپنگ کے لئے اے سی بی کا استعمال کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت تلنگانہ فون ٹیاپنگ میں ملوث ہے اور ہمارے پاس کا ٹھوس ثبوت موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ ثبوت مناسب وقت پر مناسب فورم میں پیش کریں گے ۔ ینملا نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ جگن موہن ریڈی نے کچھ عرصہ قبل کے سی آر کو لکھا تھا کہ اسٹیفنس کو اینگلو نڈین کوثہ میں رکن اسمبلی بنایاجائے ۔ اسٹیفنس کے مکان میں سی سی کیمروں اور ریکارڈس کی تنصیب کے سی آر اور ان کے وزرا کی جانکاری سے کی گئی۔ ینملا نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ کے وزیر داخلہ نائنی نرسمہاریڈی اور دیگر وزرا کھلے عام کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے اسٹنگ آپریشن کروایا اور تلگو دیشم قائدین کے فون ٹیاپ کروائے لیکن بعد ازاں سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت وہ پیچھے ہٹ گئے اور ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو اے کے خان سے بیان دلوایا کہ فون ٹیاپنگ نہیں دی کی گئی۔ ینملا رام کرشنوڈو نے واضح کیا کہ فون ٹیاپنگ دستور کے خلاف ہے اور انڈین ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت جرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واٹر گیٹ اسکینڈل میں اس وقت کے امریکی صدرنکسن کو مستعفی ہونا پڑا تھ اور رام کرشناہیگڈے کو فون ٹیاپنگ کے الزام میں کرناٹک کی چیف منسٹری چھوڑنی پڑی تھی ۔ رام کرشنوڈو نے مطالبہ کیا کہ ٹی آر ایس حکومت تحریری طورپر لکھ کر دے کہ اے سی بی فون ٹیاپنگ میں ملوث نہیں ہے ۔

cash for vote Row takes twist: Yanamala poses 24 questions to KCR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں