ہندوستان اور تنزانیہ دہشت گردی سے مقابلے کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنائیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-20

ہندوستان اور تنزانیہ دہشت گردی سے مقابلے کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنائیں گے

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستان اور تنزانیہ نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تنزانیہ کے صدر جکایا ایم ککو یتے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان آج یہاں حیدرآباد ہاؤس میں ہونے والی چوٹی میٹنگ میں اس بات پر اتفاق رائے ہوا۔ مسٹرکویتے ہندوستان کے چار دن کے دورے پر یہاں آئے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ہائیڈرو گرافی کے شعبے میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے ۔ مسٹر مودی نے تنزانیہ کے رہنما کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی نوآبادیاتی نظام کے خلاف جدو جہد کی ایک مشترکہ تاریخ سے جذباتی رشتہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بحر ہند کی لہروں نے ہندوستان اور تنزانیہ کے صدیوں پرانے تعلقات کو21ویں صدی میں پہنچایا ہے ۔ وہاں رہنے والے تقریباً50ہزار ہند نژاد لوگوں نے اسے خوشحال بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا بحر ہند میں سمندری سیکوریٹی دونوں ملکوں کے مشترکہ مفاد اور خوشحال اور پر امن افریقہ کے حق میں ہے ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان چار ارب ڈالر کے باہمی کاروبار کو متوازن کرنے کے لئے ککویتے نے تنزانیہ میں سرمایہ کاری اور برآمدات کے ل ئے زیادہ شعبے کھولنے کی اپیل کی ۔ مسٹر مودی نے ککویتے کو اکتوبر میں ہونے والی ہند۔ افریقہ چوٹی میٹنگ کی اطلاع دی اور اس کے لئے انہیں مدعو کیا۔

India, Tanzania agree to set up joint working group to combat terrorism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں