شیعہ مسجد پر حملہ قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش - وزیر اعظم کویت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-28

شیعہ مسجد پر حملہ قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش - وزیر اعظم کویت

کویت سٹی
اے ایف پی
کویت میں شیعہ مسجد پر حملہ کے بعد ملک بھر میں یوم سوگ منایاجارہا ہے اور تیل کی تنصیبات کی سیکوریٹی بھی بڑھا دی گئی ہے ۔ کویت کی وزارت داخلہ کے مطابق دارالحکومت کویت سٹی میں واقع شیعہ مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران خود کش دھماکہ میں کم سے کم27افراد ہلاک اور227افراد زخمی ہوئے تھے۔ یہ خود کش دھماکہ شیعہ مسلمانوں کی امام صادق مسجد میں ہوا جو شہر کے مشرقی علاقہ الصوابیر میں واقع ہے ۔ شدت پسند تنظیم اسلامی ریاست سے وابستہ ایک تنظیم نجد نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ خیال رہے کہ اسلامی ریاست نے حالیہ دنوں میں ہمسایہ ملک سعودی عرب اور یمن میں بھی اس طرح کے حملے کیے تھے تاہم کویت میں شیعہ مسلمانوں کی کسی مسجد پر یہ پہلا تھا۔ کویت کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے بعد ملک میں تیل کی تنصیبات کی سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے پوچھ گچھ کے لئے کئی مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ کویت کی پارلیمان کے ایک رکن اور اس حملہ کے عینی شاہد کے حوالے سے بتایا تھا کہ جمعہ کو ہونے والے دھماکے کے وقت مسجد میں2,000افراد موجود تھے۔ کویتی وزیر اعظم شیخ جابر المبارک الصباح کا کہنا ہے کہ یہ حملہ قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاہم یہ کام دشمنوں کے لئے بہت مشکل ہے اور ہم اس سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں ۔ ریاستی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا تھا۔ کویت میں سنی حکومت ہے اور ملک میں شیعہ اقلیت میں ہیں ۔

Prime Minister of Kuwait condemned the bombing as an attempt to jeopardise Kuwait's national unity

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں