پاکستان نیوکلیر عدم پھیلاؤ معاہدہ پر دستخط نہیں کرے گا - اعزاز احمد چودھری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-04

پاکستان نیوکلیر عدم پھیلاؤ معاہدہ پر دستخط نہیں کرے گا - اعزاز احمد چودھری

واشنگٹن
آئی اے این ایس
پاکستان نے کہا ہے کہ وہ نیو کلیر عدم پھیلاؤ معاہدہ پر دستخط نہیں کرے گا کیونکہ وہ اسے امتیازی قرار دیتا ہے ۔ یہ ایک امتیازی معاہدہ ہے ، پاکستان کو اپنے دفاع کا اختیار ہے ۔ لہذا پاکستان نیو کلیر عدم پھیلاؤ معاہدہ( این پی ٹی) پر دستخط نہیں کرے گا ۔ ہم اس پر کیوں دستخط کریں؟ روزنامہ ڈان نے آج خارجہ سکریٹری اعزاز چودھری کے حوالہ سے یہ بات بتائی ۔ ان سے یہ دریافت کیا گیا کہ آیا اسلام آباد این پی ٹی پر دستخط کرے گا ۔ اگر امریکہ اس سے خواہش کرے تو کہا کہ 120ممالک پہلے ہی معاہدہ پر دستخط کرچکے ہیں جس کو1970میں نافذ العمل کیا گیا تھا ۔ لیکن نیو کلیر ممالک جیسے ہندوستان اور پاکستان نے اس سے دوری اختیار کررکھی ہے ۔ امریکہ انڈر سکریٹری آف اسسٹیٹ روزایلین گوٹے موٹلر نے ماضی میں پاکستان کی جانب سے اپنے نیو کلیر مراکز کے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے اپنے علاقائی ٹریننگ سینٹر برائے نیو کلیر سیکوریٹی امور قائم کئے ہیں جو کہ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے علاقائی تناظرمیں ایک جائیداد کی حیثیت ہے تاکہ علاقائی تناظر میں شراکت داروں کو ٹریننگ مہیا کی جاسکے ۔ چودھری نے نیو کلیر املاک کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کو سامنے لائے اور کہا کہ ہم نے ہمہ رخی سستم اور مضبوط کمانڈ اور کنٹرول سسٹم قائم کیا ہے ۔ انہوں نے اس تجویز کو مسترد کردیا کہ پاکستان کو دیگر توانائی کے ذرائع پر توجہ دینی ہوگی جسے ہائیڈل وغیرہ، انہوں نے کہا کہ محفوظ ترین رسائی ملے جلے اختیارات میں مضمر ہے تاکہ یا ہائیڈل سے نیو کلیر بن سکے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سال2030کو پاکستان162,000میگا واٹ برقی تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور نیو کلیر توانائی ایک چھوٹا اس کا حصہ ہے ۔

Pakistan will not sign NPT, says foreign secretary - Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں