بم حملوں میں ملوث 16 مطلوب سعودیوں کی فہرست جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-04

بم حملوں میں ملوث 16 مطلوب سعودیوں کی فہرست جاری

ریاض
عرب نیوز
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی صوبے القطف اور شہر الدمام میں2مساجد پر تباہ کن بم حملوں میں ملوث16مشتبہ مطلوب افرادکی ایک فہرست جاری کی ہے۔ وزارت داخلہ نے ان16مشتبہ افراد کے مختصر تعارف کے ساتھ تصاویر بھی جاری کی ہیں اور ان کی گرفتاری میں معاون معلومات فراہم کرنے یا مدددینے والوں کے لئے270000ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنانے میں مدد دینے والے افراد کے لئے9لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے ۔ ان مطلوب افراد کے نام یہ ہیں: سعید فلاح عائض ال رشید۔ ریصل محمد سعید الزہرانی، سویلم الہادی الرویلی، ابراہیم یوسف ابراہیم الوزان، عبدالہادی معیض عبدالہادی القحطانی، عبدالرحیم عبداللہ بن عمر المطلق، احمد سالم احمد الحلیف الغامدی، محمد عوض سعید الفہمی الزہرانی ، ہشام فہد محمد الخفیر، حسن محمد الویباری الشمری ، سلطان عبدالعزیز الشہری ، محسن محمد محسن التعیبی، مسام منصور احمد الیحیٰی، عبدالرحمن محمد علی البکری الشہری، محمد سلیمان رحیان الصقری العنزی اور حسن فرج محمد القحطانی ۔ یہ تمام افراد سعودی شہری ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو سعودی عرب کے مشرقی شہر الدمام میں اہل تشیع کی مسجد العنود کے باہر ایک حملہ آور بمبار نے بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس سے پہلے22مئی کو سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف میں واقع قصبے القدیح میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اسی انداز میں اہل تشیع کی ایک مسجد میں خود کش بم حملہ کیا گیا تھا ۔ اس بم حملے میں21افراد جاں بحق اور80سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ عراق اور شام میں برسر پیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش سے وابستہ ایک سعودی سیل نے اس خود کش بم حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ سعودی حکام نے القدیح میں حملہ کرنے والے خود کش بمبار کی شناخت صالح بن عبدالرحمن صالح القشعمی کے نام سے کی تھی اور داعش سے وابستہ سیل کے26ارکان کو گرفتار کرلیا تھا ۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق خود کش بمبار کے داعش کے ساتھ روابط استوار تھے ۔

Saudi Arabia names 16 suspects in mosque attacks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں