کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈہ - جنرل راحیل شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-04

کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈہ - جنرل راحیل شریف

اسلام آباد
پی ٹی آئی
کشمیر پر اپنے سخت ترین رد عمل میں فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ کشمیر1947میں تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈہ ہے اور پاکستان اور کشمیر کو علیحدہ نہیں کیاجاسکتا ۔ یہاں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ( این ڈی یو) کے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے راحیل نے کہا کہ کشمیر تقسیم کا ادھوار ایجنڈہ ہے نیز پاکستان اور کشمیر جدا نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے ہندوستان کے ساتھ امن کو اقوام متحدہ قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کی یکسوئی سے مربوط کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ہم خطہ میں امن و استحکام چاہتے ہیں وہیں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کا حل چاہتے ہیں تاکہ خطہ میں دیر پا امن قائم کیاجاسکے ۔ راحیل کی تقریر کے کچھ حصے فوج کے ترجمان میجر جنرل اسلم سلیم باجوا نے ٹوئٹر پر پوسٹ کئے ۔ جنگوں کا تذکرہ کرتے ہوئے راحیل نے کہا کہ مستقبل کی جنگوں کے خط و خال بدل رہے ہیں لیکن پاکستان اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے ملک کو کمزور اور عدم استحکام سے دوچار کرنے دہشت گردی کی حمایت کررہے ہیں ۔ ہم ان مذموم طاقتوں کو شکست دینے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے دیگر ممالک کے خلاف جنگ میں پراکسی کے استعمال سے متعلق بھی کہا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دیگر ممالک کے خلاف پراکسیز استعمال کرنے کے خلاف ہے اور پاکستان کے خلاف کسی بھی حکومت کو پراکسی استعمال کرنے نہیں دے گا ۔ جنرل راحیل کا بیان ایسے وقت سامنے آیا جب پاکستان اور ہندوستان کے درمیان لفظی جنگ میں شدت پیدا ہوچکی ہے۔ پاکستان نے بارہا یہ الزام عائد کیا کہ ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے ۔ ہندوستان نے پاکستان کے ان الزامات کو ہمیشہ مسترد کیا ہے ۔ اقتدار راہداری کے لئے چین کے ساتھ46بلین امریکی ڈالر کے معاہدہ پر ہندوستانی اعتراض نے بھی پاکستان کو افسردہ کردیا ہے ۔ ہندوستان نے اس پراجکٹ پر چین سے اپنی تشویش کا اظہار کیا کیونکہ یہ پراجکت پاک مقبوضہ کشمیر سے گزرتا ہے ۔

Kashmir is 'unfinished agenda' of partition, says Pakistan army chief General Raheel Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں