صرف ایک سال میں اتنے تنازعات کیوں - بی جے پی سے شیوسینا کا سوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-28

صرف ایک سال میں اتنے تنازعات کیوں - بی جے پی سے شیوسینا کا سوال

ممبئی
پی ٹی آئی
مہاراشٹرا میں بی جے پی وزراء پر مبینہ الزامات اور تنازعہ کے درمیان بی جے پی کی حلیف جماعت شیو سینا نے آج بی جے پی سے استفسار کیا کہ نئے حکومت کے اقتدار میں آنے کے اندرون ایک سال بی جے پی کے اتنے تنازعہ کیوں اٹھ رہے ہیں ۔ سینا نے مزید کہا کہ بی جے پی وزراء کے خلاف الزامات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کے عزائم کو روکنے کے لئے سیاست کی جارہی ہے۔ شیو سینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا کے اداریہ میں لکھا کہ بی جے پی مرکز اور ریاست دونوں میں مشکلات میں گھری ہوئی ہے ۔ بی جے پی جو مرکزی سطح پر جو مسائل کا سامنا کررہی ہے اسے اگر دو قائدین امیت شاہ اور نریندر مودی اس پر توجہ دیں گے ایک طرف رکھا جاسکتا ہے لیکن چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندرفڈ نویس کو حالات سے نمٹنے بہت ہی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ان کے وزرا مہاراشٹرا میں بی جے پی سنجیدہ مسائل سے نمٹ رہی ہے ۔ اداریہ میں لکھا گیا کہ ہر دن کسی نہ کسی پر غلط کار کردگی کا الزام عائد کیاجارہا ہے اور فڈ نویس کو اس کا دفاع کرنا پڑ رہا ہے ۔ یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ بی جے پی کے ریاست میں اقتدار حاصل کرنے کے ایک سال کے اندر ہی کیوں اتنے بحران اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ سینا نے کہا کہ بی جے پی کے مسائل کی شروعات جعلی صداقتناموں سے ہوئی ہے۔ جس میں ریاستی وزیر آبپاشی بابورؤ لوینکار کو اسی قسم کے الزامات کا سامنا ہے جو وزیر اعظم وندوتاؤڈے پر لگائے گئے ہیں۔ اب وزیر بہبودی خواتین و اطفال پنکج منڈے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے بغیر ٹنڈر طلب کئے کروڑ روپے کے کام کنٹراکٹر کو دے دیا ہے ۔ دونوں پنکج منڈے اور ونود تاؤڑے مستقبل میں مہاراشٹرا میں بی جے پی کے چیف منسٹری کے دعویدار ہیں ۔ اگر یہ زاویہ آشکار ہوجائے تو ثابت ہوگا کہ بی جے پی کے عزائم کے آگے سیاست کھلی جارہی ہے ۔

Why so many disputes in just one year? shivsena ask bjp

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں