کے ایف سی کے خلاف کارروائی کے لئے این جی او لوک آیوکت سے رجوع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-28

کے ایف سی کے خلاف کارروائی کے لئے این جی او لوک آیوکت سے رجوع

hyd-kfc
حیدرآباد
آئی اے این ایس
شہر کی ایک این جی اونے جمعہ کے روز کینٹکی فرائیڈ چکن( کے ایف سی) کو بند کرنے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی حکومت کو احکامات جاری کی لوک آیوکت سے درخواست کی ، کیوں کہ اس فاسٹ فوڈ کمپنی سے حاصل کردہ چند نمونوں میں ای کولی اور سالمونیا جراثیم پائے گئے۔ تاہم کمپنی نے ان الزامات کو جھوٹے کہہ کر مسترد کردیا ۔ آندھرا پردیش لوک آیوکت نے دونوں ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں5اگست تک رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ۔ آندھرا پردیش کی تنظیم باللا ہکو لا سنکھم کے اچیوتا راؤ نے آئی اے این ایس کو بتایاکہ چوں کہ نمونوں کی جانچ سرکاری لیباریٹری میں کی گئی اور اس میں مضر صحت جراثیم پائے گئے، ہم نے کے ایف سی کو بند کرنے کے احکامات جاری کرنے کی درخواست کی تھی ۔ حقوق اطفال کے تحفظ کے کام کرنے والی این جی او نے حیدرآباد میں کے ایف سی آؤٹ لیٹس سے پانچ نمونے حاصل کیے اور تلنگانہ اسٹیٹ فوڈ لیباریٹری میں ان کی جانچ کروائی ۔غذائی تجزیہ کار اے وی کرشنا کمار کی دستخط شدہ رپورٹ ای۔ کولی اور سالمونیلا جراثیم دونوں کی موجودگی کی توثیق کرتی ہے اور اس نتیجہ پر پہنچی کہ نمونے مضر صحت ہیں۔ تجزیہ کار نے کہا کہ میری رائے میں ان نمونوں میں ای کولی اور سالمونیلا موجود ہیں جو خطرناک اور مضر صحت ہیں ۔ لہذا یہ غیر محفوظ ہیں ۔ اچیوتا راؤ نے کہا کہ انہوں نے یہ نمونے حاصل کر کے ان کی جانچ اس لئے کروائی کہ کئی بچوں کو کے ایف سی کی غذائیں پسند ہیں ۔ یہ نمونے حمایت نگر، ودیا نگر ، چکڑ پلی ، ناچارم اور ای سی آئی ایل چوراہا پر واقع کے ایف سی آؤٹ لیٹس سے18جون کو حاصل کیے گئے تھے۔ تاہم کے ایف سی نے الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔ کے ایف سی نے ترجمان نے کہا کہ یہ مبینہ رپورٹ جھوٹے الزام کا معاملہ ہے۔ ہمیں کوئی جانکاری نہیں کہ ہمارے اسٹور سے کوئی نمونہ حاصل کیا گیا اور کس حالت میں اسے مبینہ جانچ کے لئے جایا گیا۔یہ ایک خراب ہونے والی غذا ہے جسے فوری کھایاجاتا ہے ۔ اس سلسلے میں ہمیں کسی بھی مقتدرہ سے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ تاہم اچیو تا راؤ کا کہنا ہے کہ ان نمونوں کو ان کی اصلی پیاکنگ میں نصف گھنٹے کے اندر لیباریٹری روانہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ کی صداقت پر شبہ نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ یہ جانچ سرکاری لیباریٹری میں کی گئی اور اس لیباریٹری میں کئی ریاستیں اپنے نمونے جانچ کے لئے روانہ کرتی ہیں ۔ تاہم کے ایف سی نے کہا کہ ان کے کھانوں میں جراثیم کے پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ یہ 170ڈگری سلسیس پر پکائے جاتے ہیں ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ہمارے برانڈ کی نیک نامی پر بٹہ لانے کی کوشش ہے، ہم یہ کیس پوری قوت سے لڑیں گے اور متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کریں گے ۔

Hyderabad NGO moves Lokayukta for action against KFC after pathogens found in food samples

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں