سری لنکا کی مخلوط حکومت تحلیل صدر سری سینا کا اعلامیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-28

سری لنکا کی مخلوط حکومت تحلیل صدر سری سینا کا اعلامیہ

کولمبو
رائٹر
سری لنکا کی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ صدر میتھرئی پالا سری سینا نے جنرل اسلیکشن سے10ماہ قبل سری لنکا کی اسمبلی کو تحلیل کردیا ہے۔ حکومت کے ترجمان راجبیتھا سینارتنے نے کہا کہ صدر نے اسمبلی کی تحلیل کے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ اسمبلی کل شب سے تحلیل ہوگئی ۔ یاد رہے کہ سری سینا نے جنوری میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مہندار راجے پکسے کو شکست دی تھی۔ صدر نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب حکمراں جماعت یونائیٹیڈ نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ اس نے صدر سے اسمبلی تحلیل کرنے کی درخواست کی ہے۔ یونائیٹیڈ نیشنل پارٹی نے صدارتی انتخابات میں سری سینا کی حمایت کی تھی ۔ اس کے رہنما رنیل وکرما سنگھے ملک کے وزیر اعظم ہیں ۔سری لنکا کے قانون کے تحت اسمبلی کے تحلیل کئے جانے کے52سے66دنوں کے اندر انتخابات نے چاہئیں ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عام انتخابات 17اگست کو ہوں گے ۔ سری لنکا کے الیکشن کمشنر ہفتہ کو پریس کانفرنس میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔ اسمبلی کے تحلیل ہونے کے ساتھ مخلوط حکومت کا خاتمہ ہوگیا ہے جو جنوری میں صدارتی انتخابات کے بعد100 کے لئے قائم کی گئی تھی تاہم یہ مخلوط حکومت100دن سے زیادہ وجود میں رہی کیونکہ اس کو اہم دستوری اصلاحات کے لئے مزید وقت درکار تھا۔

Sri Lanka's president dissolves parliament, clearing way for early election

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں