ایم کیو ایم کو ہندوستان کی مدد - نواز شریف نے تحقیقات کا حکم دے دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-26

ایم کیو ایم کو ہندوستان کی مدد - نواز شریف نے تحقیقات کا حکم دے دیا

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے آج متحدہ قومی تحریک کی فنڈنگ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ ایک رپورت میں الزام لگایا گیا ہے کہ ہندوستان نے اس پارٹی کی مالیہ اور تربیت کے ذڑیعہ مدد کی تاکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گڑ بڑ پید اکی جاسکے ۔ یہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد نواز شریف نے یہ حکم جاری کیا ۔ رپورٹ میں جس کا عنوان پاکستان کی ایم کیو ایم نے ہندوستانی فنڈنگ وصول کی ہے ۔ بی بی سی نے ادعا کیا کہ پاکستانی حکام نے اسے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم دو سینئر لیڈرس نے برطانوی پولیس کو مطلع کیا کہ ہندوستان نے تربیت اور مالیہ فراہم کیا۔ برطانوی پولیس رقومات کی غیر قانونی منتقلی کے معاملہ میں ایم کیو ایم کے خلاف تحقیقات کررہی تھی ۔ وزیر داخلہ نثار علی خان اور خارجی معاملات سے متعلق وزیر اعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی نے نواز شریف سے وزیر اعظم کی قیامگاہ پر ملاقات کی اور انہیں رپورٹ کے بارے میں بریفنگ دی ۔ سینئر عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ نواز شریف کو مطلع کیا گیا کہ وزارت داخلہ کے متعلقہ محکمے اس رپورٹ کے بعد چھان بین کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے حقائق کی جانچ کے لئے مناسب تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ بی بی سی کی اس رپورٹ سے پاکستان میں ایک طوفان کھڑا ہوگیا ہے لیکن ایم کیو ایم نے اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے اور اسے پارٹی کو بدنام کرنے کی ایک مہم قرار دیا ہے ۔ ایم کیو ایم کے ترجمان محمد علی سیف نے بتایا کہ ماضی میں بھی ایم کیو ایم کے خلاف میڈیا میں ایسے الزامات لگائے گئے اور بعد میں جن لوگوں نے ایسے الزامات لگائے تھے انہیں واپس لے لیا۔

Pakistan Prime Minister Nawaz Sharif orders probe after reports allege Indian funds for MQM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں