عالمی برادری نے روہنگیا مسلمانوں سے متعلق دوہرا معیار اپنا رکھا ہے - سعودی علماء - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-27

عالمی برادری نے روہنگیا مسلمانوں سے متعلق دوہرا معیار اپنا رکھا ہے - سعودی علماء

ریاض
سعودی پریس ایجنسی
سعودی عرب کے ممتاز علماء نے واضح کیا ہے کہ عالمی برداری نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق دوہرا معیار اپنائے ہوئے ہے ۔ روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک برت رہی ہے ۔ دوہرا معیار بند کیاجائے ۔ سعودی علماء کونسل نے مسلم ممالک، اقوام وحکام اور اداروںسے پرزور اپیل کی کہ وہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے مصائب ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ مسلمانوں کا قتل ، آبروریزی، جبری نقل مکانی ، جبرو تشدد اور نسلی تطہیر کو بند کرانے کے لئے جملہ جائز و سائل بروئے کار لائیں ۔ میانمار کی حکومت سے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لئے50ملین ڈالر مختص کرنے پر سعودی حکومت کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ یہ رقم اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے توسط سے روہنگیا مسلمانوں کے مسائل پر خرچ ہوگی ۔ سعودی علماء نے او آئی سی سے اپیل کی کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے لئے خصوصی امدادی فنڈ قائم کرے جس میں مسلم اقوام و ممالک حصہ لیں ۔ رمضان المبارک کے دوران جو خیر و فلاح اور برکت و غمگساری و ہمدردی کا مہینہ ہے عطیات مہم کا اہتمام کیاجائے۔ سعودی علما نے کہا کہ عالمی برادری خصوصا انسانی حقوق کی تنظیمیں اس ہیبت ناک انسانی المیے کو سنجیدگی سے حل کرائیں ۔ یہ مسئلہ دوہرے معیار کی نظر ہورہا ہے ۔ سعودی علماء نے اہل خیر سے اپیل کی کہ وہ ا پنے مصیبت زدہ بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کریں اور روہنگیا مسلمانوں کی حاجتیں پوری کرنے کے لئے بڑھ چڑھ کر امداد پیش کریں ۔

International community has adopted double standards on Rohingya Muslims - Saudi clerics

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں