شہری ترقی اور امکنہ سے متعلق تین مرکزی اسکیمات کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-26

شہری ترقی اور امکنہ سے متعلق تین مرکزی اسکیمات کا افتتاح

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایمر جنسی کو ہندوستان کا تاریک ترین دور قرار دیتے ہوئے ہندوستانی جمہوریت کو کچلنے پر کانگریس کو نشانہ تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس کے سبب چالیس سال قبل ملک کو زنجیروں میں جکڑ دیا گیا تھا اور جیل میں تبدیل کردیا گیا تھا ۔ اس وقت کی اندرا گاندھی زیر قیادت کانگریس حکومت کو نشانہ تنقید بنانے ایمر جنسی کے چالیس سال کی تکمیل کے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مودی نے یہ بھی کہا کہ پرجوش اور آزاد جمہوریت ، ترقی کی کلید ہے ۔ جمہوری نظریات اور اقدار کو مستحکم بنانے ہر قدم اٹھایاجانا چاہئے ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہم ہندوستان کے تاریک ترین دور ایمرجنسی کے چالیس سال کی تکمیل کا دن منا رہے ہیں ۔ اس وقت کی سیاسی قیادت نے ہماری جمہوریت کو کچل دیاتھا۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ25جون`1975کو ایمر جنسی کا اعلان کیا گیا تھا جو21مارچ1977تک جاری رہی ۔ اس عرصہ میں شہری آزادی کو وحشیانہ طور پر کچل دیا گیاتھا اور اندرا گاندھی کے اقدامات کی مخالفت کرنے والے اہم سیاسی قائدین کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ مودی نے کہا کہ پرجوش اور آزاد جمہوریت ترقی کی کلید ہے ، ہم اپنے جمہوری نظریات اور اقدار کو مزید مستحکم بنانے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے ۔ وزیر اعظم نے اس باتکی یاد دہانی کرائی کہ لاکھوں افراد نے ایمر جنسی کی مخالفت کی تھی اور جس کا اندرا گاندھی نے اعلان کی اتھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان لاکھوں افراد پر فخر ہے جنہوں نے ایمرجنسی کے خلاف مزاحمت کی تھی اور جن کی کوششوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہمارے جمہوری تانے بانے کا تحفظ ہو ۔ مودی نے جئے پرکاش نارائن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جے پی کی اپیل سے متاثر ہوکر ہندوستان بھر میں کئی مرد و خواتین بے لوث انداز میں جمہوریت کے تحفظ کی تحریک میں شامل ہوگئے تھے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایمر جنسی سے کئی یادیں تازہ ہوئی تھیں اور مخالفت ایمرجنسی تحریک کے دوران نوجوانوں نے کافی کچھ سیکھا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ایمر جنسی جمہوریت کی واپسی کے مقصد سے جدو جہد کرنے والے قائدین اور تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کا ایک عظیم موقع تھا ۔ مودی نے اسمارٹ سٹیز مشن ، اٹل مشن ، برائے تجدید و شہری تبدیلی اور تمام کے لئے امکنہ مشن کے آغاز کے موقع پر خطاب کے دوران بھی ایمر جنسی کا حوالہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں25اور26جون کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا ۔ چالیس سال قبل ملک کو ایمر جنسی کی زنجیروں مین جکڑدیا گیاتھا اور اقتدار کی ہوس کے سبب جیل میں تبدیل کردیا گیا تھا ۔ جے پی کی زیر قیادت لاکھوں محبان وطن سمپورنا کرانتی کا خطاب دیکھ رہے تھے ، انہیں جیل بھی دیا گیا تھا ۔ اخبارات کے دفاتر مقفل کردئیے گئے تھے اور ریڈیو پر وہی سنایاجاتا تھا جو اس وقت کی حکومت چاہتی تھی ۔ مودی کی زیر صدارتکابینہ کے کل منعقدہ اجلاس میں فصیلہ کیا گیا تھاکہ بہار میں جئے پرکاش نارائن کے آبائی مقام پر ان کی قومی یادگار تعمیر کی جائے ۔ واضح رہے کہ آئندہ چند ماہ میں بہار میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ یادگار ملک کے لئے جمہوریت پسند شہریوں کے لئے ہمیشہ ایک تحریک ثابت ہوگی۔

PM launches smart cities, AMRUT, housing for all schemes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں