کویت کی شیعہ مسجد میں خود کش بم دھماکہ - 25 افراد جان بحق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-27

کویت کی شیعہ مسجد میں خود کش بم دھماکہ - 25 افراد جان بحق

کویت سٹی
رائٹر
کویت سٹی کی مصلیوں سے کھچا کھچ بھری ایک شیعہ مسجد میں آج نماز جمعہ کے موقع پر ایک خود کش دھماکہ میں کم از کم25افراد جاں بحق ہوگئے ۔ دھماکہ اس قدر طاقتور تھا کہ200سے زائدا فراد زخمی ہوگئے اور مسجد کی دیواریں اور چھت منہدم ہوگئی ۔ تیل کی بر آمد کے اہم ملک میں اس نوعیت کا یہ حملہ ہے ۔ سعودی عرب میں آئی ایس سے وابستہ گروپ نے دعویٰ کیا کہ ابو سلیمان الموحد نے مسجد پر حملہ کیا۔ یہ واقعہ ضلع سوابر میں پیش آیا ۔ رکن پارلیمنٹ خلیل الصالح حملہ کے وقت مسجد میں موجود تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ مصلی حالت رکوع میں تھے کہ بمبار مسجد امام الصادق میں داخل ہوا اور خوود کو دھماکہ سے اڑا لیا جس سے دیواریں اور چھت تباہ ہوگئی ۔ وہ ایک نوجوان تھا ۔ صالح نے کہا میں نے اسے دیکھا وہ20سال کا نوجوان تھا ، دھماکہ واقعی خطرناک تھا ، مسجد میں تقریبا دو ہزار سے زائد افراد تھے ۔ امیر کویت شیخ صباح احمد الصباح نے اطلاع ملتے ہی مسجد کا دورہ کیا جب کہ کویتی کابینہ نے بھی واقعہ پر غوروخوض کے لئے ہنگامی اجلاس منعقد کیا ۔
نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب وزیر اعظم نریند رمودی نے کویت، تیونس اور فرانس میں ہوئے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی ترقی نفرت اور جنونی تشدد کے بجائے اور امن اور بھائی چارگی میں ہے۔ میری سوچ و فکر اور دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جن کے عزیز ان حملوں میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

Kuwait Shia mosque blast death toll 'rises to 27'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں