امریکہ میں ہم جنسوں کی شادی سپریم کورٹ کی جانب سے قانونی قرار دے دی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-27

امریکہ میں ہم جنسوں کی شادی سپریم کورٹ کی جانب سے قانونی قرار دے دی گئی

واشنگٹن
رائٹر
امریکہ کی سپریم کورٹ نے آج ملک میں ہم جنسو ں کو شادی کا حق دینے کا فیصلہ سنایا جسے ہم جنس پرست تاریخی فتح تصور کررہے ہیں ۔ عدالت نے کہا کہ دستور نے یکساں حقوق کی جو ضمانت دی ہے اس کے مطابق ریاستیں ایک ہی جنس کے افراد کی شادیوں پر امتناع عائد نہیں کرسکتے ۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ سے امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں ہم جنس پرستوں کو آپس میں شادی کا قانونی حق حاصل ہوجائے گا ۔ امریکہ میں حالیہ برسوں میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کی تحریک نے کافی زور پکڑا ہے جب کہ اوباما نے2010میں ایک قانون پر دستخط کرتے ہوئے امریکی فوج میں ہم جنس پرستوں کو خدمات کی اجازت دے دی ۔ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے صدر بارک اوباما نے کہا کہ ملک بھر میں ہم جنس پرستوں کی باہم شادی کو قانونی قرار دیا جانا مساوات کی سمت ایک بڑا اقدام ہے ۔ اوباما نے ٹوئٹر کے ذریعہ کہا کہ ہم نے مساوات کی سمت اپنے مارچ میں ایک بڑا قدم اٹھایا۔

Gay marriage declared legal across the US in historic supreme court ruling

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں