میانمار میں مسلمانوں کے خلاف جرائم میں سرکاری عہدیدار ملوث - امریکی رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-27

میانمار میں مسلمانوں کے خلاف جرائم میں سرکاری عہدیدار ملوث - امریکی رپورٹ

واشنگٹن
یو این آٗی
امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کو بتایا کہ میانمار کے روہنگیا مسلمان ماورائے عدالت قتل ، پولیس کی حراست میں قتل ، آبروریزی ، تشدد اور دیگر جرائم کا سامنا کررہے ہیں ۔ محکمہ نے ملک میں انسانی حقوق سے متعلق اپنی رپورٹ میں امریکی قانون سازوں کو بتایا کہ حکومت اور سیکوریٹی حکام راکھین اور روہنگیا کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مل کر ہزار مسلمانوں کو ملک سے باہر اسمگل کرچکے ہیں جس کے لئے انہیں اکثر معاوضہ بھی دیاجاتا ہے ۔ ریاست راکھین میں مسلمانوں کو شادی کرنے کے لئے اجازت نامے کی ضرورت ہوتی ہے تاہم دیگر ریاستوں میں ایسا نہیں ہوتا ۔ رپورٹ کے مطابق روہنگیا کے مسلمانوں کی اکثریت کو مقدمہ کے منصفانہ حقوق سے بھی روکا جارہا ہے ۔ گزشتہ جولائی میں حکومت نے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کرنے والی سیکوریٹی فورس، ناسا کا پر پابندی عائد کردی تھی تاہم سیکوریٹی اور سرکاری عہدیداروں کو ابھی تک کسی قسم کی تحقیقات کا سامنا نہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ریاست کے حکام نے تشدد کے باعث بے گھر ہونے والے روہنگیا اور دیگر علاقوں کے مسلمانوں کو ا پنے گھروں کی واپسی کے لئے کوئی کوشش نہیں کی جب کہ وہ ان کی نقل و حرکت پر پابندیاں لگاتے رہے ۔ اس کے نتیجہ میں ہزاروں افراد کیمپس تک ہی محدود ہوگئے جب کہ سیکوریٹی فورسز نے ان کے بازاروں، ذریعہ معاش ، عبادت کے مقامات اور دیگر سروسز پر قبضہ کرنے کے لئے انہیں روکے رکھا۔

Myanmar govt officials involved in smuggling of Rohingyas: US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں