پاکستان اور روس کے درمیان MI-35 ہیلی کاپٹرس کا عنقریب معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-19

پاکستان اور روس کے درمیان MI-35 ہیلی کاپٹرس کا عنقریب معاہدہ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان روس کے ساتھMI-35(HND-E) حملہ آور ہیلی کاپٹرسکی خریداری کے معاہدہ کو قطعیت دینے کے بالکل قریب ہے جس سے سرد جنگ دور کے بعد حریفوں کے درمیان دفاعی روابط میں اضافہ کی علامت ظاہر ہورہی ہے۔ معاملت کے بارے میں یقین کیاجاتا ہے کہ اس پر فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے3روزہ دورہ کے ماسکو کے بعد غور وخوض کے بعد دستخط کئے جائیں گے ۔ اس سلسلہ میں ایک معاہدہ پر بہت جلد دستخط ہوں گے ۔ ڈان نے وزارت دفاع کے عہدیدار کے حوالہ سے یہ بات بتائی ۔ عہدیدار نے اس بات کے انکشاف سے گریزکیا کہ معاہدہ کب ہوگا اور کتنے ہیلی کاپٹرس خریدے ہوجائیں گے ۔ پاکستان کو2009سے ہیلی کاپٹرس کی خریدی کی معاملت کے تعلق سے ترغیب دی جارہی تھی ۔ دونوں ممالک نے دو طرفہ باہمی دفاعی اشتراک کے معاہدہ پر دستخط کئے تھے جس کا مقصد فوج سے فوج کے تعلق سے مستحکم بنانا مقصودتھا ۔یہ معاہدہ گزشتہ ماہ نومبرمیں ہوا تھا ۔ اس معاملت کے بعد ایک اور نکنیکی معاہدہ کے لئے راہ ہموار ہوئی جس کے ذریعہ پاکستان کو دفاعی آلات کی فروخت کئے جاسکتے ہیں۔ اپنے دورہ کے آخری دن جنرل شریف نے کل مجوزہ تکنیکی معاہدہ کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ میں شرکت کی۔ ہیلی کاپٹرس کے ساتھ ساتھ پاکستان کو روس کے ہارڈویر میں بھی گہری دلچسپی دکھائی دیتی ہے ۔ فوجی سربراہ نے اپنے دورہ کے موقع پر ایک اسلحہ کی نمائش میں15گھنٹے گزارے جو ماسکو کے قریب منعقد ہوئی تھی جس میں روس نے اسلحہ اور فوجی آلات کی نمائش رکھی ۔ انہوںنے ہتھیاروں کے سسٹم کا معائنہ کیا ، بلکہ ان کے مظاہرہ کا بھی مشاہدہ کیا ۔ دونوں ممالک کے درمیان40سالہ دشمنی کے بعد جب سرد جنگ زوروں پر تھی، جس میں پاکستان سوویت یونین کا مخالف تھااور افغانستان سے1980میں سوویت فوجیوں کو باہر کرنے میں کافی سرگرم تھا لیکن اب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوئے ہیں ۔

Russia ready to sell four Mi-35 helicopters to Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں