بان کی مون مسئلہ کشمیر کے باہمی حل کے لئے پرامید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-19

بان کی مون مسئلہ کشمیر کے باہمی حل کے لئے پرامید

اقوام متحدہ
آئی اے این ایس
سیکوریٹی جنرل بانکی مون یہ امید کرتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ بنائے رکھیں گے تاکہ کشمیر کی صورتحال کو پر امن اور باہمی رضا مندی سے بہتر بنایاجاسکے۔ بان کی مون کے نائب ترجمان فرحان حق نے یہ بات بتائی۔ روزانہ کی پریس بریفنگکے دوران فرحان حق پاکستانی صحافی کے ایک سوال کا جواب دینے سے گریز کیا جو کشمیر کاحوالہ دے رہے تھے اور چاہتے تھے کہ آیا بان کی مون ہندوستان اور پاکستان کو مذاکرات کی دعوت دیں گے اور اسی ضلع میں امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کی جانب سے منگل کو نواز شریف کے ساتھ ٹیلی فون بات چیت کا حوالہ دیا۔ فرحان حق نے اس کا جواب دینے سے گریز کیا ۔ اگر بان کی مون ایسے کرتے ہیں تو شاید ہوگا۔ ہماری امید اس تعلق سے یہ ہے کہ دونوں ممالک کے قائدین ایک دوسرے سے بات چیت میں مشغول رہیں گے اور کشمیر کی صورتحال کو باہمی طور پر پر امن طریقہ سے حل کرنے کی کوشش کریں گے اور ہم یہ دیکھیں گے کہ کیا یہ ایسا کرپائیں گے ۔ جان کیری نے حال ہی میں ا س بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔ سیکل حادثہ کا شکار ہونے کے بعد یہ ان کی پہلی پریس کانفرنس تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس سلسلہ میں انہوں نے نواز شریف سے بات چیت بھی کی ۔ یہ انتہائی اہم بات ہے کہ ایک دوسر ے کا احترام کرنے میں غلط اندازے قائم نہ کیاجائے اور کچھ رعایتیں دینے کا ایک دوسرے کو اختیار دیاجانا چاہئے ۔ جان کیری نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ان سے مودی سے ہوئی بات چیت کے بارے میں بھی بتایا۔

Ban Ki-moon hopes India, Pakistan resolve Kashmir dispute 'amicably'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں