ہندوستان میں مجموعی طور پر معمول سے 5 فیصد زیادہ بارش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-15

ہندوستان میں مجموعی طور پر معمول سے 5 فیصد زیادہ بارش

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان ملک میں جاریہ مانسون میں معمول سے5فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے ۔ اب جزیرہ نما ہند کے شمال مغربی اور وسطی علاقوں میں بارش معمول سے کم رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں یکم جون سے آج تک کل باش53.5ملی میٹر ہوئی ہے ۔ مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان میں ہی صرف ایک ایسا سب ڈویژن ہے جہاں معمول سے22فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے ۔ جزیرہ نما کے جنوبی علاقہ میں جہاں عمومی طور پر معمول یا معمول سے زیادہ بارش ہوتی ہے، اب4فیصد، وسطی ہندوستان میں6فیصدبارش کم ریکارڈ کی گئی ۔ جب کہ شمال مغربی ہندوستان میں10فیصد کم بارش ہوئی ہے ۔ اتفاقی طور پر جنوبی جزیرہ نما ہند کے کچھ حصوں جن میں مہاراشٹرا کا ودربھ علاقہ شامل ہے ، معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہ بارش ہوئی ۔ جب کہ گوا اور کونکن علاقوں میں45فیصد کم بارش ہوئی۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایاکہ جنوبی مغربی مانسنون بحر عرب کے چند علاقوں گجرات ، اور باقی مہاراشٹرا کے علاقوں میں پیشرفت کررہا ہے ۔ مانسون نے سوراشٹر اور مدھیہ پردیش کے کچھ علاقوں کا احاطہ کرچکا ہے ۔ اس کے علاوہ ریاست چھتیس گڑھ کے کچھ علاقوں میں بھی یہ پیشرفت کررہا ہے۔ اسی دوران جنوب مغربی مانسون کے اڈیشہ کی سر زمین سے ٹکرانے کے ایک دن بعد وہ ریاست کے جنوبی علاقوں میں مزید آگے بڑھتے ہوئے آج نورنگ پور اور کوراپوٹ اضلاع سے ٹکرایا ۔ دفتر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مانسون نے نوپاڈا، اور رائے گڑھ اضلاع کا احاطہ کرلیا ہے جس سے یہاں بارش ہورہی ہے ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مانسون کے آگے بڑھنے کے لئے صورتحال سازگار ہے ۔ جب کہ جنوب مغربی مانسون شمالی بحر عرب سے آگے بڑھ کر گجرات، ساحلی آندھرا ، شمال مغربی خلیج بنگال ، اور مغربی بنگال کے زیادہ تر حصوں کا احاطہ کرے گا ۔ مانسون اندرون3یوم، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش کے علاوہ بہار اور جھار کھنڈ کے اندرونی علاقوں میں پیشرفت کرے گا ۔ جنوب مغرب مانسون سے تلنگانہ اور اے پی میں بارش ہورہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ مانسون زیر اثر گزشتہ24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ اور اے پی کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ تین دنون کے دوران مزید بارش ہوگی۔ ایک دن قبل محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ مانسون کی آمد میں تاخیر ہے۔ افسروں نے جمعہ کو ہوئی بارش کو مانسون سے قبل کی بارش قرار دیا تھا ۔ ہفتہ کی شام تلنگانہ کے کئی مقامات پر کئی گھنٹوں تک مسلسل کئی بارش ہوئی جس سے عام زندگی مفلوج ہوگئی۔ بارش کے سبب کسانوںنے راحت کی سانس لی جو کئی دنوں سے بارش کا انتظار کررہے تھے ۔ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں مانسون کی تاخیر سے آمد ہوئی ہے ۔

Monsoon rainfall 5% above normal till now: IMD

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں