مسجد کی بےحرمتی کے خلاف کشمیر میں ہڑتال - سری نگر میں جھڑپیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-28

مسجد کی بےحرمتی کے خلاف کشمیر میں ہڑتال - سری نگر میں جھڑپیں

سری نگر
پی ٹی آئی
سری نگر شہر کے مختلف حصوں میں آج نوجوانوں کے گروپ اور سیکوریٹی فورسسکے درمیان پر تشد دجھڑپیں ہوئیںجن میں ایک نوجوان اور ایک پولیس ملازم سنگباری میں زخمی ہوئے ۔ یہ جھڑپیں ایکدن پہلے جامع مسجد میں پولیس کی کارروائی کے خلاف علیحدگی پسندوں کی ہڑتال کے دوران ہوئیں ۔ نوجوانوں کے گروپ کی لال چوک کے قریب میسومہ میں سیکوریٹی فورسس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں کے دورانایک ہیڈ کانسٹبل بنسی لال کے سر پر پتھر لگنے سے زخم آئے ۔ پولیس نے بتایا کہ اسے علاج کے لئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 20سے25نوجوانوں کے ایک گروپ نے جامع مسجد کے قریب سیکوریٹی فورسس پر سنگباری کی ۔ اس کے بعد احتجاجی راجوری، کدل چوک اور صراف کدل علاقوں میں پھیل گئے ۔ اس کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں ایک25سالہ نوجوان ساحل احمد کی آنکھ اور سینہ پر زخم آئے ۔ اسے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ احتجاج کے دوران بعض نوجوانوں نے راجوری کدل میں متنازعہ پرچم لہرایا۔ پولیس نے بتایا کہ کوڈرا علاقے سے بھی جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں ۔ حریت کانفرنس کے دونوں گروپوں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور انجمن اوقاف تاریخی جامع مسجد نے ہڑتال کی اپیل کی تھی۔ میسومہ میں نوجوانوں کی ایک ٹولی نے سڑکوں پر نکل کر آزادی کے حق میں نعرے لگانا شروع کردئیے اور گاڑیوں پر سنگباری کی۔

Kashmir capital shuts against 'desecration' of Jamia Masjid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں