پاکستان کو رمضان کی مبارکباد پر مودی کے خلاف پوسٹرس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-24

پاکستان کو رمضان کی مبارکباد پر مودی کے خلاف پوسٹرس

Poster-criticises-Modi-Ramadan-call-Pakistan-Bangladesh
نئی دہلی
آئی اے این ایس
پاکستان اور بنگلہ دیش کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے رمضان کی مبارکباد پر در پر دہ تنقید کرتے ہوئے بی جے پی کے سابق جنرل سکریٹری جوشی کی تصویر والے پوسٹرس منگل کے دن نئی دہلی میں سینئر بی جے پی قائدین کی قیام گاہوں کے باہر چسپاں پائے گئے ۔ وسطی دہلی میں مختلف مقامات پر یہ پوسٹرسلگائے گئے حالانکہ جوشی نے گزشتہ ماہ اپنے حامیوں سے کہا تھاکہ وہ نہ تو پوسٹر لگائیں اور نہ پارٹی کو بدنام کریں ۔ پوسٹرس میں مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ کی تصاویر شائع کی گئی لیکن انکا نام نہیں لکھا گیا۔ پوسٹرس، پارٹی صدر امیت شاہ ، سینئر قائدین ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، مرکزی وزیر نتن گڈ کری اور بی جے پی و کانگریس کے ہیڈ کوارٹرس کے باہر دکھائی دئیے۔ پوسٹرس میں لکھا گیا، پاکستان ، بنگلہ دیش کو رمضان پر دیتے ہوئے بدھائی، سشما، اڈوانی ، سنجے جوشی ، راج ناتھ، گڈ کری، مرلی منوہر جوشی ، وسندھرا کے لئے من میں ہے کھٹائی۔ پوسٹرس میں آگے لکھا گیا۔ نہ سمواد، نہ من کی بات، نہ سب کا ہاتھ، نہ سب کا وکاس، پھر کیوں کرے جنتا آپ پر وشواس۔ 21مئی کو جوشی نے اپنے حامیوں کے نام مکتوب لکھا تھا کہ وہ نہ تو پوسٹر لگائے اور نہ پارٹی کو بدنام کریں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ بی جے پی کے سر گرم ورکر ہیں اور نریندر مودی میرے قائد ہیں ۔ انہوں نے دہلی اور اتر پردیش میں ان کی تائید میں پوسٹرس چسپاں ہونے کے بعد یہ مکتوب تحریر کیا تھا ۔ جوشی کو ممبئی میں پارٹی کے قومی اجلاس عاملہ میں سیکس اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد2005میں بی جے پی سے برطرف کردیا گیا تھا۔ بعد ازاں مدھیہ پردیش پولیس کی تحقیقات میں وہ بری ہوئے ۔

Poster criticises Modi's Ramadan call to Pakistan, Bangladesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں