سمرتی ایرانی کے خلاف شکایت پر آج عدالت کا حکم متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-24

سمرتی ایرانی کے خلاف شکایت پر آج عدالت کا حکم متوقع

نئی دہلی
پی ٹی آئی
الیکشن کمیشن کو پیش کئے گئے حلف ناموں میں تعلیمی قابلیت کے بارے میں جھوٹی معلومات فراہم کرنے کے لئے مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے خلاف شکایت پر توقع ہے دہلی کی ایک عدالت کل حکم جاری کرے گی ۔ درخواست کے بارے میں قانونی حدود اور اس پر کارروائی کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں دلائل کی سماعت کے بعد میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ آکاش جین نے یکم جون کو اپنا فیصلہ محفو ظ کردیا تھا ۔ یہ شکایت فری لانس مصنف احمر خان کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس میں سمرتی ایرانی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے انتخابات کی امید واری کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران منسلک تین حلف ناموں میں تعلیمی قابلیت کے بارے میں انہوں نے الگ الگ تفصیلات فراہم کی ہیں۔ خان کے وکیل سینئر ایڈوکیٹ کے کے منان نے عدالت سے کہا کہ اپریل2004کے لوک سبھا انتخابات کے لئے حلف نامہ میں ایرانی نے کہا کہ انہوں نے سال1996میں دہلی یونیورسٹی (فاصلاتی تعلیم) سے بی اے کی تکمیل کی ہے جب کہ11جولائی 2011 کو گجرات سے راجیہ سبھا انتخابات میں مقابلہ کے لئے داخل کردہ ایک اور حلف نامہ میں انہوں نے کہا کہ ان کی اعلیٰ تعلیمی قابلیت بی کام پرٹ۔ Iہے۔ جو فاصلاتی اسکول اسکول دہلی یونیورسٹی سے مکمل کی گئی ۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اتر پردیش کے حلقہ امیٹھی سے2014کے لوک سبھا انتخابات کے لئے ایرانی نے کہا تھا کہ انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے اسکول آف اوپن لرننگ سے بی کام پارٹIکامیاب کیاہے۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ حلف ناموں کے مواد سے ظاہر ہے سمرتی ایرانی کی جانب سے داخل کردہ حلف ناموں میں سے کوئی ایک حلفنامہ ان کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں صحیح ہوسکتا ہے ۔ شکایت میں دعویٰ کیا گیا کہ سمرتی ایرانی کے تعلیمی قابلیت کے بارے میں بیانات کے علاوہ ان کی ملکیتی غیر منقولہ جائیدادوں کی تفصیلات بھی مختلف ہیں۔ درخواست میں مزید الزام عائد کیا گیا کہ مندرجہ بالا حقائق اورحالات سے انکشاف ہوتا ہے کہ انہوں نے قانون عوامی نمائندگی کے دفعہ 125Aکی خلاف ورزی کی ہے ۔

Complaint against Smriti Irani: Court order likely today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں