اے آئی پی ایم ٹی امتحان کا 25 جولائی کو دوبارہ انعقاد کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-24

اے آئی پی ایم ٹی امتحان کا 25 جولائی کو دوبارہ انعقاد کا اعلان

نئی دہلی
آئی اے این ایس
سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے آج25جولائی کو میڈیکل اور ڈینٹل کورسس کے لئے دوبارہ آل انڈیا پری میڈیکل ٹسٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ سپریم کورٹ کے15جون اور19جون کے احکامات کے بعد بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ25جولائی2015کو اے آئی پی ایم ٹسٹ کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امتحان کے لئے کوئی تازہ درخواست قبول نہیں کی جارہی ہے اور یکم دسمبر2014تا21جنوری2015تک مقررہ وقت میں جو امید واردرکار فیس کے ساتھ درخواست دئیے ہیں وہی ٹسٹ میں شرکت کرسکیں گے ۔سپریم کورٹ نے19جون کو سی بی ایس ای کو17اگست تک امتحان منعقد کرنے اور نتائج کا اعلان کرنے کا حکم جاری کیاتھا۔ عدالت نے15جون کے حکم میں 3مئی کو منعقدہ اے آئی پی ایم ٹی منسوخ کردیا تھا جو پرچہ سوالات اور الیکٹرانک کے ذریعہ جوابات کی کلید کے افشا ہونے کے سبب یہ کہتے ہوئے چندمٹھی بھر افراد کو ناجائز طور پر مالی منفعت سے باز رکھنے اے آئی پی ایم ٹی امتحان منسوخ کیا۔

CBSE to re-conduct AIPMT on July 25, won't accept any fresh applications

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں