انتخابی اصلاحات سے جھوٹے حلف ناموں کے مسئلہ کی یکسوئی ممکن - نقوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-27

انتخابی اصلاحات سے جھوٹے حلف ناموں کے مسئلہ کی یکسوئی ممکن - نقوی

پانا جی
آئی اے این ایس
بی جے پی کے مملکتی وزیر برائے پارلیمانی امور مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ انتخابی اصلاحات سے منتخبہ نمائندوں کے انتخابی حلف ناموں میں غلط تفصیلات دینے کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔ مختار نقوی ایمرجنسی کے چالیس سال کے تکمیل کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کے لئے پاناجی آئے ہوئے تھے ۔ ان سے دریافت کیا گیا تھا کہ آیا این ڈی اے حکومت کئی معاملات کے پیش نظر جن میں منتخبہ نمائندوں پر اپنے تعلیمی کو ائف اور مجرمانہ ریکارڈ کے بارے میں غلط معلومات فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا، کوئی اقدامات کررہی ہے۔ نقوی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ ہم اس سمت میں پیشرفت کررہے ہیں۔ عدالتی اصلاحات انتظامی اصلاحات ، پولیس اصلاحات، ٹیکس اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ہم اس سمت میں تیزی سے پیشرفت کررہے ہیں ۔ انہوں نے حلف ناموں پر جامع نظر ثانی کا مطالبہ مسترد کردیا اور کہا کہ آپ کتنے افراد کے حلف ناموں کا جائزہ لے سکتے ہں۔ نقوی نے کانگریس کو سیاسی سازشوں کاچمپئن قرار دیا ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج اور چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے کی جانب سے سابق آئی پی ایل سربراہ للت مودی کی مدد سے متعلق الزامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کبھی داغدار سیاسیایجنڈہ کی بنیاد پر کارروائی نہیں کرے گی ۔ ہم سیاسی سازشوں کے سورماؤں کی جانب سے ہر مہینہ ایک نئی کہانی دیکھ رہے ہیں۔ قانون کے مطابق ضروری کارروائی کی جائے گی۔

Poll reforms can address false affidavits issue: Naqvi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں