مالیگاؤں دھماکہ کیس کو سبوتاج کرنے کی کوششیں جاری - سی پی آئی ایم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-27

مالیگاؤں دھماکہ کیس کو سبوتاج کرنے کی کوششیں جاری - سی پی آئی ایم

نئی دہلی
یو این آئی
مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے2008کے مالیگاؤں ھم دھماکہ کیس سے متعلق اسپیشل پبلک پراسکیوٹر روہنی سالیانس کے انکشافات کو مودی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد اس کیس کو سبو تاج کرنے کی سنگین کوشش قرار دیا ۔ پبلک پراسکیوٹر نے اپنے ان انکشافات میں کہا ہے کہ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے سینئر عہدیدار نے انہیں اس کیس کے ملزمین کے تئیں نرمی اختیار کرنے کو کہا ہے ۔ خصوصی استغاثہعامہ کے ان انکشافات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی پولٹ بیورو نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ مالیگاؤں بم دھماکوں کا مقدمہ ان معاملوں میں سے ہے جو ملک میں ہونے والے بڑے دہشت گردانہ حملوں میں شمار ہوتے ہیں۔ دوسرے بڑے دہشت گردانہ حملوں میں مکہ مسجد بم دھماکہ ، سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ، اجمیر درگاہ بم دھماکہ ، اور موڈاسا بم دھماکہ کے معاملے شامل ہیں ۔ یہ وہ بم دھماکے ہیں جن میں مبینہ طور پر ہندو دہشت گرد ملوث ہیں جن میں100سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

Attempts being made to sabotage Malegaon blast case: CPI(M)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں