داعش کو اسلامی ریاست لکھنایا پکارنا بند کیا جائے - برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-28

داعش کو اسلامی ریاست لکھنایا پکارنا بند کیا جائے - برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ

لندن
رائٹر
برطانیہ کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا120سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کو اسلامی ریاست لکھنا اور پکارنا بند کیاجائے کیونکہ یہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے ۔ اس کا اسلام جیسے سچے مذہب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔ اس سلسلہ میں کنزیومر ویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رحمن چشتی کی جانب سے تیار کئے گئے ایک خط پر120ارکان پارلیمنٹ نے دستخط کئے اور رحمن چشتی نے یہ خط وزیر اعظم ہاؤز01 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے حوالہ کیا۔ دستخط کرنے والوں میں میئر لندن بورس جانس، اسکائش نیشنل پارٹی کے سابق لیڈر الیگزینڈر سالمنڈ ، ہوم افیرس کمیٹی کے چیئر مین کیتھو واز اور دیگر شامل ہیں ۔ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو یاد دلایا گیا کہ فرانس، ترکی اور مشرق وسطیٰ میں دہشت گرد تنظیم کو اسلامی مملکت نہیں کہاجاتا بلکہ اسے داعش ہی لکھا اور پکارا جاتا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو اسلامی ریاست لکھنے سے برطانوی مسلمانوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں رحمن چشتی نے بتایا کہ انہوں نے اس مسئلہ کو کوئی مرتبہ برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھایا ہے ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ہوم سکریٹری تھریسامے اور فارن سکریٹری فلپ ہیمنڈ کو بھی خطوط لکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارکان کی جانب سے کئے جانے والے اس مطالبہ کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے اور انہیں یقین ہے کہ اس سلسلہ میں ڈیوڈ کیمرون اقدامات کریں گے ۔

More than 120 Members of Parliament from across the political spectrum have signed letters calling for the BBC and the Government to stop referring to the terrorist organisation as "the Islamic State".

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں