سعودی عرب یا کسی اور کو پاکستان نیوکلیر اسلحہ نہیں دے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-06

سعودی عرب یا کسی اور کو پاکستان نیوکلیر اسلحہ نہیں دے گا

واشنگٹن
یو این آئی
پاکستان، سعودی عرب یا کسی دوسرے ملک کو نیو کلیر ہتھیار نہیں دیگا۔ یہ یقین دہانی پاکستان کے خارجہ سکریٹری اعزاز احمد چودھری نے امریکی حکام سے ملاقات کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس سلسلہ میں پاکستان کی سعودی عرب سے کسی نوعیت کی بات چیت کے کسی امکان کو دو ٹوک مسترد کردیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی کہ پاکستانی نیو کلیئر ہتھیار جنگجوؤں کے ہاتھ نہ لگ جائیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی نیو کلیر ہتھیاروں تک دہشت گردوں کی رسائی کا اندیشہ ایک سے زیادہ حلقوں کی طرف ظاہر کیاجاچکا ہے۔ قبل ازیں ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک جائزے میں خبر دار کیا گیا تھا کہ دہشت گردپاکستانی نیو کلیئر وارہیڈ چوری کرسکتے ہیں۔ چودھری نے جو ان دنوں واشنگٹنکے دورے پر ہیں، ہندوستان کی طرف واضح اشارہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے نیو کلیئر ہتھیار مشرق کی جانب سے پیدا ہونے والے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہیں۔ اسی کے ساتھ نے پاکستان کا ایٹمی پروگرامیا جدید ٹکنالوجی کسی دوسرے ملک کو فروخت یا فراہم کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیااور کہا کہ پاکستان کے نیو کلیر پروگرام کا کسی دوسرے ملک سے کوئی تعلق نہیں ۔ مٰٹنگ کے دوران دونوں ملکوں نے باہمی دفاعی تعاون سے متعلق وسیع تر موضوعات پر غوروخوض کیا۔ چودھری نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی مہم میں تعاون کے لئے امریکہ کی ستائش کی۔ اس میٹنگ میں علاقہ کی تبدیلیوں کا جائزہ لیاگیا اور باہمی اور مفید سیکوریٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت سے اتفاق کیا گیا۔
فوج جارحیت کی کسی بھی شکل کی مزاحمت کے لئے تیار: جنرل راحیل شریف کا ردعمل
دریں اثنا اسلام آباد سے یو این آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے دئیے گئے حالیہ بیان کے بارے میں پریشان ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ فوج مزاحمت کے لئے پوری طرح تیار ہے اور جارحیت کی کسی بھی شکل کو شکست دے گی ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستانی فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اچھی طرح جانتے ہیں کہ جارحیت کا کس طرح جواب دیا جائے۔ فوجی سربراہ نے کہا کہ ملک میں سیکوریٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید بہتری ہوگی ۔ اس دوران پاکستان کے صدر ممنون حسین نے دہشت گردی کے خلا ف ہتھیارکے طور پر دہشت گردی کا استعمال کرنے کی دھمکی کے بارے میں مسلسل قومی چوکسی کی ہدایت دی ۔ کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممنون حسین نے اس طرح کی دھمکی دینے کے لئے ہندوستان کا نام نہیں لیا تاہم وہ یقینی طور پر ہندوستان کے وزیر دفاع منوہر پاریکر کے حالیہ ریمارکس کا حوالہ دے رہے تھے جس میں انہوں نے دہشت گردی کے ذریعہ دہشت گردی کو ختم کرنے کی بات کہی تھی ۔

Pakistan rules out sharing nukes with Saudis, anyone else

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں