ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مقاصد ایک دوسرے سے مربوط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-06

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مقاصد ایک دوسرے سے مربوط

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش جس کی سرحد کے ساتھ پانچ ہندوستانی ریاستیں ملتی ہیں اور وہ ہندوستان کو فوجی حکمت عملی کے اعتبار سے کافی اہمیت دیتا ہے ۔ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سے دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات بحال ہوجائیں گے جس کے لئے دونوں ملکوں کے مقاصد کو مربوط کیاجائے گا۔ ہندوستان میں نئی حکومت کے ساتھ بالکل واضح اور غیر واضح دباؤ کے تحت ہمارے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے لئے پڑوسی کو پہلے ترجیح دینے کی پالسی کے تناظر میں توجہ دی جائے گی جس کے تحت وزیر اعظم کا دورہ ہونے والا ہے۔ اور یہ اقدام آئندہ سطح کے تعلقات کے لیے بے حد اہم ہے۔ ہندوستانی ہائی کمشنر پنکج سارن نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی توثیق غیر معمولی اراضی کے حدود کا معاہدہ( ایل بی اے) واضح کیا گیا جس کے تحت بہتر طور پر ممکنہ حد تک وزیر اعظم مودی کے پہلے دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر استفادہ کیاجائے گا جن کے لئے سرخ قالین کے ذریعہ خیر مقدم کا انتظام کیاجائے گا۔ جہاں تک دورہ کا تعلق ہے جو انتہائی تاریخی نوعیت ہے جس کے لئے ہماری حکومت اور ہماری پارلیمنٹ نے1974میں ایل بی اے کی توثیق کی تھی اور اس کے لئے2011پروٹوکول کو تیار کیا تھا۔سارن نے یہ بات مودی کے دو روزہ دورہ سے قبل پی ٹی آئی کو بتائی جو کل بنگلہ دیش کے لئے بہتر پروگرام منعقد نہیں کیا گیا اور حکومت نے ہماری پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے ہندوستانی دستور میں ترمیم کو منظوری دی ہے ۔ عہدیدار نے کہا ہے کہ انہوں نے مصروف ترین دورہ کا پروگرام تیار کیا ہے جس کے مطابق مودی کولکتہ، ڈھاکہ، شیلانگ بس سرویس کو جھنڈی دکھانے کی تقریب میں شرکت کریں گے اور پھر ایک عوامی خطاب کریں گے اور اپنے ہم منصب شیخ حسینہ سے مذاکرات کریں گے ۔ وہ ڈھاکیشوری نیشنل ٹمپل، رام کرشنا مشن، نیشنل میموریل فار1971مارٹیز اوربنگہ بندھو میموریل میوزیم کا دورہ کریں گے ۔ علاوہ ازیں صدر عبدالحمید سے ملاقات کریں گے اور سرکاری بینکویٹ میں شرکت کریں گے۔ سارن نے بتایا کہ ہند۔ بنگلہ دیش تعلقات انتہائی اہم روابط کا مظہر ہے جس کے تعلق سے ہندوستان کسی اور پروسی سے زیاد ہ اہم خیال کرتا ہے ۔ اور دنیا میں کسی بھی ملک سے اس پر زیادہ توجہ دیتا ہے۔ اس ملک کی تاریخ جغرافیہ، ثقافتاور وہاں کے علاقہ دونوں ممالک میں یکسانیت رکھتے ہیں۔ یہ دریافت کرنے پر کہ ہندوستان کو ڈھاکہ کے ساتھ اضافہ کوشش پر انہوں نے کہا کہ سرحد کے ساتھ ساتھ اس کے پانچ ہندوستانی ریاستوں سے اس کی سرحدیں ملتی ہں۔ اور بنگلہ دیش ایسا ملک ہے جو خلیج بنگال کے کنارہ واقع ہے اور یہ جنوبی ایشیا، جنوبی مشرقی ایشیا کے لئے ایک چوراہے کے طور پر کام کرتا ہے ۔ بنگلہ دیش کی سرحدیں ہندوستان کی پانچ ریاستوں سے ملتی ہے جو مغربی بنگال، آسام، میگھالیہ، تریپورہ اور میزورم ہیں۔ اس طرح بنگلہ دیش کے ساتھ ہمارے روابط کو فروغ دیاجاتا ہے اس کا اثر ہمارے بہبود اور سیکوریٹی پر پڑے گا۔ یہ صرف بنگلہ دیش کے لئے ہی نہیں بلکہ ہمارے شمال مشرقپر بھی اس کے اثراتمرتب ہوں گے ۔ یہ ایسے عناصر ہیں جن کی وجہ سے بنگلہ دیش ، ہندوستان کے لئے اہمیت رکھتا ہے ۔ دونوں ممالک کے مراکز کو مربوط کیاجائے گا۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ایسے پہلے ہندوستانی وزیرا عظم ہیں جنہوں نے ڈحاکہ کا2011میں دورہ کیا تھا ۔ گزشتہ چندبرسوں میں ہم نے کئی شعبوں میں اچھی پیشرفت کی ہے ۔ جس سے ایک اچھا ماحول واضع ہوسکا۔ جس کی وجہ سے ہم تعاون کے ایک نئے دور کی امید رکھتے ہیں۔

India and Bangladesh interconnected goals

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں