پاکستان میں سیو دی چلڈرن ایجنسی کو ملک چھوڑ دینے کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-13

پاکستان میں سیو دی چلڈرن ایجنسی کو ملک چھوڑ دینے کا حکم

اسلام آباد
رائٹر
پاکستانی حکام نے سیودی چلڈرن ایجنسی کو15دن کی مہلت دی ہے تاکہ وہ ملک چھوڑ دے ۔ عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی ۔ امدادی ایجنسی پر یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ وہ جاسوسی کررہی ہے ۔ پولیس نے چیاریٹی دفتر کی گیٹ کو مقفل کردیا جو دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ہے ۔ یہ کارروائی کل کی گئی اور وہاں ایک نوٹس چسپاں کردی گئی جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اس عمارت کو مہر بنر کردیا گیا ہے۔ سیودی چلڈرن ایجنسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم پر زور انداز میں اس کارروائی پر اعتراض کرتے ہیں اور اس پر گہری تشویش اعلیٰ سطحی پر کریں گے ۔ ہمارے تمام کام حکومت کی وزارتوں کے اشتراک سے انجام دیے جاتے ہیں اور اس کا مقصد عوامی خدمت اور اجرائی کے طریقہ کار شعبہ صحت، تغذیہ، تعلیم اور اطفال بہبود کو مستحکم بنانا ہے۔ چیاریٹی پاکستان میں35سال کے زائد عرصہ سے کام کررہی ہے اور2011سے حکومت کے ساتھ تعاون کررہی ہے ۔ جب کہ اسے شکیل آفریدی سے جوڑا گیا تھا ۔ ایک پاکستانی ڈاکٹر جسے سی آئی اے کی جانب سے بھرتی کی گئی تھی تاکہ اسماہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں ہلاکت کے سلسلہ میں کوئی مدد لی جاسکے۔ سیودی چلڈرن کے غیر ملکی عملہ کے ارکان کو پاکستان سے بہت جلد خارج کردیا جائے گا۔ البتہ ایک ہزار سے زائد مقامی عملہ کام کرتا رہے گا۔ چیاریٹی نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس کا پاکستانی ڈاکٹر یا سی آئی اے سی تعلق ہے ۔ پولیس ذرائع نے رازداری کی شرط پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امدادی ایجنسی کو بند کردیا گیا ہے کیونکہ وہ مخالف پاکستانی پراجکٹس میں ملوث تھی ۔ ہم اس کے فون کالس کی نگرانی کررہے تھے اور ان کے دفاتر کی اور سر گرمیوں کی نگرانی کررہے تھے جو مشتبہ نوعیت کی تھی ۔ یہ بات ایک سینئر پولیس عہدیدار نے اسلام آباد میں کہی۔ چیاریٹی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کے عملہ کے بیشتر ارکان کو2012سے وزیرے نہیں دیے گئے اور امدادی سپلائی کو پاکستانی حکام نے مسدود کردیا ہے ۔ ان پابندیوں سے لاکھوں بچوں اور ان کے خاندانوںکی امداد مسودہوگئی ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ اس تعلق سے بہتر احساس ظاہر ہوگا ۔ امدادی ورکرس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی پالیسیوں کو بین الاقوامی اور مقامی گروپ کی حد تک کافی سخت کردیا ہے ۔ ان پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے کام کے ذریعہ خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔

Pakistan orders Save the Children to leave country

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں