فلوریڈا کے پاکستانی نژاد بھائیوں کو نیویارک میں بم دھماکہ کی سازش پر سزا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-13

فلوریڈا کے پاکستانی نژاد بھائیوں کو نیویارک میں بم دھماکہ کی سازش پر سزا

میامی
رائٹر
فلوریڈا کے پاکستانی نژاد2بھائیوں کو2012میں نیویارک شہر میں بم دھماکہ کی سازش کے لئے قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ رئیس قاضی کو35سال اور شہر یار قاضی کو20سال کی سزا ہوئی ۔ ان پر حراست کے دوران2ڈپٹی امریکی مارشلس پر حملہ کرنے کا بھی الزام لگایا گیا تھا ۔ پاکستان میں پیدا ہوئے ان بھائیوں نے مارچ میں وفاقی دہشت گردی کے الزامات قبول کرلئے تھے اور اب ان کے مقدمہ کا فیصلہ ہوگیا۔ رئیس قاضی اور شہر یزار دونوں امریکی شہریت اختیار کی گئی ۔ انہیں 2012میں گرفتار کیا گیاتھا ۔ ایف بی آئی نے کہا کہ رئیس قاضی2012میں اپنے اہداف کی جاسوسی کرنے نیویارک گیا مگر اس نے کوئی حملہ کرنے کی کوشش نہیں کی۔ اس فلوریڈا میں اپنے رہائشی علاقہ بروورڈ کاؤنٹی آنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ سماعت کے دوران اس نے کرسمس ٹری کے روشنی کے بلبوں سے دھماکہ خیز آلہ بنانے کے لئے القاعدہ کی ایک آن لائن دستاویز کو استعمال کرنے کا اعترافکیا ۔ سابق ٹیکسی ڈرائیور شہر یار قاضی نے کمپیوٹر اور موبائل فون فراہم کرکے اور سازش پر خرچ ہونے والے پیسوں کی ادائیگی کرکے معاونت کی ۔ ایف بی آئی نے کہا کہ رئیس قاضی نے اپنے بھائی کو ٹیلی فون کرکے ٹائمس اسکوائر وال اسٹریٹ اور نیویارک کے بعض تھیٹرس میں ہجوم کے بارے میں تفصیلات حاصل کی تھیں۔ دونوں بھائیوں نے ایک وفاقی ملازم پر حملہ کے لئے دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کی سازش کا اعتراف بھی کیا۔

Florida brothers sentenced for plot to detonate bomb in New York City

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں