مہدی حسن کا خاندان مقبرہ کی تعمیر اور مسروقہ سامان کی واپسی کا ہنوز منتظر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-13

مہدی حسن کا خاندان مقبرہ کی تعمیر اور مسروقہ سامان کی واپسی کا ہنوز منتظر

mehdi-hassan
نئی دہلی
پی ٹی آئی
مہدی حسن کے انتقال کو تین سال گزر چکے ہیں لیکن متعدد وعدوں کے باوجود نہ تو کراچی میں شہنشانہ غزل کے مقبرہ کی تعمیر کے لئے اقدامات کئے گئے اور نہ ہی ان کے مسروقہ سازوسامان کا کچھ پتہ چلا جو لاہور سے چوری ہوگیا تھا ۔ حسن نے 13جون2012کو کراچی کے آغا خان ہاسپٹل میں آخری سانس لی تھی۔ وہ پھیپھڑوں، سینہ اور ادراری قطعے کی عفونت میں12سال سے مبتلا تھے ۔ ان کے خاندان نے کرب کا اظہار کیا کہ تمام بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود ان کے مقبرے کی تعمیر کے سلسلے مٰن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ ان کے انعامات و اکرامات بشمول ایوارڈس، میڈلس، شیلڈس، ہارمونیم، ہاتھ سے لکھی دستاویزات اور کپڑے تین ماہ قبل لاہور میں کرایہ کے گھر سے چوری ہوگئے تھے لیکن تا حال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔مہدی حسن کیف رزند عارف حسین نے کراچی سے پی ٹی آئی کو بتایا کہ انہیں(مہدی حسن) گزر کر تین برس ہوچکے ہیں لیکن ہم ہنوز ان کے مقبرہ کے لئے انتظار کررہے ہیں ۔ قومی، صوبائی حکومت اور گورنر نے بھی وعدے کیے تھے لیکن وہ محض وعدے ثابت ہوئے ۔ انہوں نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل صرف فصیل کا کام کیا گیا اور وہ بھی ہماری انتھک کوششوں کے بعد۔ ابا کے مقبرہ کے لئے الاٹ کی گئی اراضی پر بچے کرکٹ کھیلتے ہیں ۔ ہم شدید کرب میں مبتلا ہیں کہ کسی کو اس کی پرواہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ نے ہر ممکنہ دروازہ پر دستک دی تاکہ اپنے والد کا مسروقہ سامان حاصل کیاجاسکے ، لیکن اس سلسلے میں کوئی بھی کارروائی نہیں کی گئی ۔ اس ضمن میں ان کی اہلیہ عمیمہ عارف نے لاہور ہائی کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹا یا۔

Mehdi Hassan's Family Still Waiting for His Mausoleum, Stolen Belongings

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں