پاکستان لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی میں ناکام - امریکی رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-21

پاکستان لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی میں ناکام - امریکی رپورٹ

واشنگٹن
پی ٹی آئی
پاکستان نے لشکر طیبہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے جب کہ دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور ملک میں ریالیاں، پروپیگنڈہ اور فنڈس جمع کرنے کا کام کررہی ہے ۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ایک رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے جس نے توثیق کی کہ ہندوستان مسلسل طور پر دہشت گردوں کا نشانہ بناہ وا ہے ۔ پاکستانی فوج دہشت گرد گروپ کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں ، تاہم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جیسی تنظیمیں پاکستان کے اندر حملے کررہے ہیں ۔ لیکن لشکر طیبہ جیسے دیگر گروپوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے جو پاکستان میں مسلسل اپنا کام کررہے ہیں۔ وہ ٹرین، ریالی، پروپیگنڈہ اور فنڈس اکٹھا کرنے میں مشغول ہیں ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کل2014کے لئے جاری کردہ دہشت گردی پر اس کی سالانہ رپورٹ میں یہ بات کہی ۔ افغان طالبان اور حقای نیٹ ورک کی قیادت پاکستان میں محفوظ ہیں ، حالانکہ ملک کی فوج ایسے گروپوں کی کارروائیوں کو درہم برہم کررہی ہے ۔ وہ انہیں راست نشانہ نہیں بنارہی ہے ۔ دہشت گردانہ تشدد کی سطح2013سے تبدیل نہیں ہوئی ہے ۔ ہندوستانی عہدہ دار جمون و کشمیر میں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں مدد کے لئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔3ستمبر کو القاعدہ نے بر صغیر ہند میں ایک نئی شاخ کے قیام کا اعلان کیا تھا ۔ ہندوستان دہشت گردی سے مقابلہ میں امریکہ کے ساتھ گہرائی کے ساتھ تعاون کررہا ہے جس کو امریکی صدر بارک اوباما اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان30ستمبر کے ایک چوٹی اجلاس کے ذریعہ اجاگر کیا گیا تھا۔ جب دونوں فریق نے دہشت گردی سے مقابلہ اور اطلاع کی شراکت میں عظیم تر تعاون کا عہد کیا تھا۔

Pakistan Took No Action Against Lashkar-e-Taiba: US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں