ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر دستاویزی فلم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-21

ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر دستاویزی فلم

لندن
یو این آئی
نوبل امن انعام یافتہ پاکستان کی پہلی کم عمر لڑکی ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم بنائی جائے گی ۔ دستاویزی فلموں کے ہدایت کار ڈیوس گونھیم نے اس فلم کی ہدایت دی ہے جس کا ٹائٹل می ملالہ رکھا گیا ہے ۔ اس دستاویزی فلم میں ملالہ اور ان کے گھرانے کو دکھایا گیا ہے ۔ جو تعلیم کے لئے جدوجہد کررہا ہے ۔ یاد رہے کہ ملالہ کو14سال کی عمر میں طالبان نے گولی ماری تھی ۔ اس کے بعد بھی ملالہ نے تعلیم کے لئے جنگ جاری رکھی ۔ اس فلم میں ملالہ کا ایک موقع پر کہنا ہے کہ زندگی میں ایسا لمحہ آتا ہے جب آپ کو اس بات کا فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ خاموش رہا جائے یا حق کے لئے کھڑا ہوا جائے ۔ ملالہ فلم میں ایک جگہ کہتی ہے کہ اگر میرے والدین معمولی ہوتے تو اب تک میرے اپنے2بچے ہوچکے ہوتے۔ وہ کہتی ہے کہ ان کو پاکستان بہت یاد آْتا ہے اس کی گلیاں، ان کا گھر، ان کے دوست سب بہت یاد آتے ہیں۔ اس فلم میں ملالہ کے والد کو بہت زیادہ دکھایا گیا ہے ۔ ملالہ کا اپنے والد کے بارے میں کہنا ہے کہ ان کے والد نے ہر موقع پر ان کا ساتھ دیا ہے اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالہ سے وہ ہمیشہ آگے آگے رہے ہیں ۔ ملالہ فنڈ کے مطابق یہ دستاویزی فلم اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔

A powerful new documentary takes us deep inside the life of brave Nobel Peace Prize winner Malala Yousafzai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں