آندھرا پردیش میں شدید بارش - گوداوری ندی کے پل کو نقصان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-21

آندھرا پردیش میں شدید بارش - گوداوری ندی کے پل کو نقصان

وشاکھاپٹنم
یو این آئی
مغربی وسطی اور اس سے متصل شمالی مغرب خلیج بنگال، شمالی آندھرا پردیش، جنوبی آندھرا اوڈیشہ میں ہوا کا کم دباؤ بنا ہوا ہے۔ طوفان سے خبردار کرنے والے سنٹرنے بتایاکہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران یہ مزید دباؤ کا شکل اختیار کرسکتا ہے جس سے ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں کہیں کہیں بارش ہوگی ۔45تا50کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز طوفانی ہوائیں چلیں گی ۔ اسی دوران دونوں تلگو ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے کئی مقامات پر عام زندگی مفلوج ہوگئی اور نشینی علاقے زیر آب آگئے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں کے دوران شدید بارش کی پیش گوئیکی اور کہا کہ آئندہ دو دنوں تک صورتحال ایسی ہی رہے گی ۔ شمالی تلنگانہ میں شدید بارش سے کھمم میں گوداوری ندی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے ۔ ادھر آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ، گڈی واڑہ ، نزواڑہ اور دیگر علاقوں میں بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بارش کے سبب ضلع مشرقی گوداوری ، ورنگل ، کھمم اور عادل آباد کے 60مواضعات سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے ۔ دونوں تلگو ریاستوں میں کئی مقامات پر ندیوں کی سطح میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔ اور ندیوں کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے ٹریفک جام ہوگئی ہے۔ بیشتر مقامات پر پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ بارش کے سبب کئی ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ۔ گزشتہ دو دن سے جاری بارش راجمندری شہر میں عام زندگی متاثر ہوئی ۔گوداوری ندی کے پل پر شگاف پڑ گیا۔ یہ پل جو927کروڑ روپے کے صرفہ سے تعمیر کیا گیا تھا ، تقریبا مکمل ہوگیا ہے لیکن ٹریفک کے لئے اسکو نہیں کھولا گیا۔ بارش کے سبب آریا پورم پشکر گھاٹ جو زیر تعمیر تھا بھی متاثر ہوا۔ چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ اور ڈی جی پی جے رامڈو جو پ شکرم کے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے راجمندری میں ہیں نے بارش سے متاثرہ مقامات کا معائنہ کیا۔

Heavy rains in AP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں