وارانسی میں برقی منصوبے ٹراما سنٹر اور ڈیزل ٹرین فیکٹری کا وزیراعظم کی جانب سے آج افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-28

وارانسی میں برقی منصوبے ٹراما سنٹر اور ڈیزل ٹرین فیکٹری کا وزیراعظم کی جانب سے آج افتتاح

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی اپنے حلقہ انتخاب وراناسی میں28جون کو انٹی گریٹیڈ پاور ڈیولپمنٹ اسکیم( آئی پی ڈی ایس ) کا افتتاح کریں گے ۔ آئی پی ڈی ایس وزارت برقی کے ایک اہم پراجکٹ کا حصہ ہے جس کے تحت ہر ایک کو24گھنٹہ برقی سربراہی کا انتظام کیاجائے گا۔ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی اس سب سے اہم پراجکٹ کا افتتاح سے ملک میں خاص طور پر وارانسی اور اس کے آس پاس کے علاقو ں میں برقی کی صورتحال کافی بہتر ہوجائے گی ۔ مودی حکومت نے سال2014-15کے بجٹ میں ہی اس پراجکٹ کا اعلان کی اتھا ، جس کے تحت ملک میں24گھنٹے بجلی دستیاب کرانے کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا اور اس کے لئے4۔58ہزار کروڑ روپے کے منصوبہ کی تجویز پیش کی گئی تھی ۔ اس پروجیکٹ کے تحت ہی اتر پردیش کے لئے10ارب67کروڑ روپے وارانستی کے لئے مختص کئے گئے تھے ۔ مودی کے ہاتھوں اس پراجکٹ کے افتتاح سے وارانسی کے مندروں اور گھاٹوں کے پاس برقی کا انتظام بہتر ہوجائے گا کیونکہ برقی کھمبے کے تاروں کو زیر زمین کیاجارہا ہے ۔ اس پراجکٹ میں سرکاری عمارتوں پر شمسی توانائی کے پینل لگائے جائیں گے اور پرانے سب اسٹیشنوں کو بدلا جائے گا اور ٹرانسفارمروں کی صلاحیت بھی بڑھائی جائے گی ۔ بجلی کے نقصان کو دور کیاجائے گا اور بجلی کی چوری پر بھی قابو پایاجاسکے گا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی کل اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ملک کے سب سے بڑے ٹرانسفارمر سنٹر کا افتتاح بھی کریں گے ۔ اتر پردیش کے شہر وارانسی میں گورنر رام نائک اور چیف منسٹر اکھلیش یادو ان کا استقبال کریں گے ۔ ورانسی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پراجل یادو نے آج یہاں بتایا کہ وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مودی بی ایچ یو میں واقع ٹراما سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد ڈیزل ٹرین کارخانہ میدان جائیں گے جہاں وہ مختلف ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک ریلی سے خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم دوپہر تین بج کر دس منٹ کر رانچی سے انڈین ایئرفورس کے خصوصی طیارے سے اتر پردیش کے اس شہر میں پہنچیں گے اور مختلف پروگراموں میں شرکت کے بعد اسی روز شام سات بج کر55منٹ پر دہلی روانہ ہوجائیں گے ۔

PM Narendra Modi in Varanasi today to launch power scheme

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں