مودی اور امیت شاہ پر تنقید - بی جے پی قائد کو وجہ بتاؤ نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-28

مودی اور امیت شاہ پر تنقید - بی جے پی قائد کو وجہ بتاؤ نوٹس

ممبئی
پی ٹی آئی
بی جے پی نے پارٹی قائد و لامیکر راج پروہیت کو اندرون تین یوم جواب دینے کا نوٹس جاری کیا جب کہ ایک اسٹنگ آپریشن میں دکھایا گیا کہ پروہیت نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی امیت شاہ پر سخت الفاظ میں تنقید کی تھی ۔ پارٹی نے کہا کہ پروہیت کی حرکت ڈسیپلن کی خلاف ورزی ہے اور انہیں ریاستی صدر رسو صاحب ڈانیو کو اندرون تین دن جواب دینے کی ہدایت دی بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ۔ پروہیت جو کہ کولابا، ممبئی کے لامیکر اور سابق وزیر رہ چکے ہیں سے کہا گیا کہ وہ ایک تحریری جواب میں اندرون تین یوم اپنا موقف واضح کریں ۔ بی جے پی ترجمان نے کہا، ایک ویڈیو کلپ جسے کئی نیوز چینلس میں دکھایا گیا اور کئی ویب سائٹس پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا جس کے باعث بی جے پی کو مشکلات میں اور اضافہ ہوگیا ۔ ایک ایسے وقت جب کہ پارٹی کو مرکز اور مہاراشٹرا میں اپوزیشن کے شدید تنقیدی حملوں کا سامنا ہے یہ نیا تنازعہ پارٹی کے لئے ناقابل قبول ہے ۔ اس ویڈیو میں پروہیت نے انٹر ویو لینے سے کلی طور پر اتفاق کیا جب کہ انٹر ویو لینے والا نظر نہیں آرہا ہے جب کہ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں نریندر مودی اور امیت شاہ کل اختیار رکھتے ہیں اور مبینہ طور پر بی جے پی میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مہاراشٹرا کے وزیر اعظم دیویندر فڈ نویس کو "بے بس" قرار دیتے ہوئے اوپری دباؤ کے تحت کام کرنے والا شخص کہا ۔ جب کہ انہوں نے کئی بااثر شخصیات مالا بار لامیکر منگل پربھات لودھا پر تنقید کی اور راج ٹھاکرے کو بوگس قرار دیا ۔ اس اسٹنگ آپریشن میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ وزیر ایکسائز ایکناتھ کھاڈ سے کے بعد بی جے پی کے سینئر ترین قائد ہیں اور انہیں وزارت کا قلمدان دیاجانا چاہئے ۔ جب کہ پروہیت نے کہا کہ ویڈیو میں آواز ان کی نہیں اور اسے فورنیسک لیپ میں ٹسٹ کیاجانا چاہئے ۔ اس دوران این سی پی کے صدر شرد پوار نے نامہ نگاروں سے اورنگ آباد میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پروہیت کی کہانی اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ بی جے پی قائدین کی عام کہانی ہے ۔ اوران کے بیان سے کئی بی جے پی قائدین اتفاق رکھتے ہیں ۔ اس آپریشن میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلڈر اور لامیکر منگل پربھات لودھا بی جے پی اور آر ایس ایس قیادت پر اثر انداز ہیں ۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا تھا کہ تاجر کانگریس کی پالیسی سے اکتا چکے تھے اور انہیں بی جے پی سے امیدیں وابستہ کررکھی تھیں تاہم بی جے پی کی موجودہ پالیسی سے کوئی بھی تاجر خوش نہیں ہے ۔

BJP notice to MLA Raj Purohit as sting leaves party red faced

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں