حکومت نے ملک پر غیر معلنہ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-26

حکومت نے ملک پر غیر معلنہ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے - کانگریس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایمر جنسی کی چالیس ویں برسی کے موقع پر اسے ہندوستانی تاریخ کا سیاہ دور قرار دیے جانے کے بعد کانگریس نے آج حکومت پر ملک میں غیر معلنہ ایمرجنسی نافذ کرنے کاالزام عائد کیا ۔ کانگریس کی شوبھا اوجھا کا مودی حکومت پر حملہ، سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی جانب سے1975میں نافذ کردہ ایمر جنسی پر این ڈی اے وزرا کے سلسلہ وار بیانات کے تناظر میں بھی سامنے آیا۔ اوجھا نے کہا کہ مرکز میں بر سر اقتدار سوٹ بوٹ کی حکومت نے ملک میں ایک طرح سے غیر معلنہ ایمر جنسی نافذ کررکھی ہے اور لال کرشن اڈوانی جیسے پارٹی قائدین نے اسی قسم کے خدشہ اور رائے کا اظہار کیا تھا۔ انہیں قیادت پر اعتماد نہیں کہ ملک میں ایمر جنسی کا دوبارہ نافذ نہیں ہوگا۔ کچھ دن قبل اڈوانی کا یہ بیان کہ جمہوریت کو کچلنے والی طاقتیں مضبوط ہوگئی ہیں ، سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی اور قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر در پردہ نشانہ ہے لیکن آر ایس ایس نے اسے مسترد کردیا جب کہ کانگریس اور بی جے پی کے دیگر حریفوں نے مودی کو نشانہ بنانے کے لئے اڈوانی کے بیان کو استعمال کیا ہے جو انہوں نے ایک انٹر ویو میں دیا تھا اور حکومت پر پارلیمنٹ اور دیگر اداروں کی بیخ کنی کا الزام عائد کیا ۔ اوجھا نے مزید کہا کہ اسی طرح ایک اور سینئر بی جے پی لیڈر یشونت سنہا نے اپنی رائے ظاہر کی کہ ان کی پارٹی کے سینئر قائدین کو دماغی طور پر مردہ قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لہذا اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ بی جے پی کے سینئر قائدین نے بھی کہیں نہ کہیں اعتراف کیا کہ غیر معلنہ ایمر جنسی نافذ کی جاچکی ہے ۔

Government has Imposed Undeclared Emergency in Country: Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں