مشرف کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-20

مشرف کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری

اسلام آباد
آئی اے این ایس
سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف کے خلاف قتل کے کیس میں آج ایک نا قاببل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج کامران بشارت مفتی کی جانب سے سابق فوجی حکمراں کو گرفتاری کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔ اور انہیں لال مسجد کے سابق امام غازی عبدالرشید کے قتل کے سلسلہ میں24جولائی کو عدالت حاضر ہونے کا حکم دیا ۔ جیو نیوز نے یہ اطلاع دی ۔ اگر مشرف عدالت میں حاضر نہ ہوں تو ان کی سیکوریٹی بانڈس عدالت کی جانب سے ضبط کرلئے جائیں گے۔ جج نے مزید کہا کہ مشرف کی مسلسل درخواست کے پیش نظر انہیں شخصی طور پر حاضر عدالت ہونے سے استثنیٰ دیا گیا تھا اسے بھی اب مسترد کردیاجاسکتا ہے ۔ سال2013میں پولیس نے مشرف کے خلاف امام رشید اور ان کی اہلیہ کے مبینہ قتل کے سلسلہ ایک کیس درج کیا تھا جب لال مسجد میں فوجی کارروائی کی گئی تھی ۔ مشرف کو1999تا2008کی حکمرانی کے دور میں مسلسل عدالتوں کے مقدمات کا سامنا ہے جن میں غازی کا قتل بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ پاکستانی فوج کی جانب سے لال مسجد میں100سے زائد افراد کی ہلاکت کے سلسلہ کا مقدمہ بھی شامل ہے ۔ یہ واقعہ10جولائی2007کو لال مسجد میں پیش آیا تھا ۔ ان کو2007میں ایمر جنسی کے نفاذ پر غداری کے کیس کا بھی سامنا ہے جو کہ ملک میں پہلا تاریخی نوعیت کا واقعہ ہے ۔ انہوں نے اپنی حکمرانی کی نصف میعاد کے دوران فوج کے حکمراں کی حیثیت سے بھی فائز تھے ۔ انہیں مزید2006میں بلوچ لیڈر نواب اکبر بگتی کے قتل کے الزام اور2007میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے الزام کا بھی سامنا ہے ۔ ماہ جون میں سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ کو معطل کردیا تھا جس میں مشرف کو ملک سے جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ مشرف ان دنوں حکمراں اور اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے مخالفت کا سامنا کررہے ہیں جن کے خلاف مقدمات زیر دوراں ہیں ۔ حالانکہ فوج کی ان کو مکمل تائید حاصل ہے ۔

Non-bailable arrest warrant issued for Musharraf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں