اردو نیوز (سعودی عرب)
بحرینی پولیس نے اپنے یہاں اور سعودی عرب میں دھماکوں کی ایک بڑی سازش ناکام بنادی ۔ بحرینی پولیس نے دھماکہ خیز اشیا اور بم سازی میں کام آنے والا مادہ بھاری مقدار میں ضبط کرلیا جسے دونوں ملکوں میں دھماکوں کے لئے استعمال کیاجانے والا تھا ۔ بحرین میں امن عامہ کے سربراہ میجر جنرل طارق الحسن نے بتایا کہ دہشتگردوں نے دونوں ملکوں میں دھماکوں کی تیاری کرلی تھی ۔ بم کی تیاری اور دھماکوں میں کام آنے والا مادہ ضبط کرلیا گیا ۔ اس قسم کا مادہ ایرانی پاسداران انقلاب سے وابستہ گروہ دھماکوں کے لئے استعمال کرتے رہے ہیں۔ بحرین نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ وہ بحرین کے اندرونی امور میں مداخلت کی مسلسل کوششیں کررہا ہے ۔ ایران نے اس کی تردید کی ہے تاہم ایران کا کہنا ہے کہ وہ بحرین میں حکمراں گروہ کی مخالفت کرنے والی جماعتوں کی سرپرستی بیشک کررہا ہے ۔ ایران کے دعویٰ کے مطابقیہ جماعتیں شیعہ فرقے سے منسلک افراد کے لئے سیاسی و اقتصادی حقوق کے مطالبے کررہی ہیں جو بقول ایران کے بجا و بر حق ہے۔ الحسن نے بتایا کہ جو دھماکہ خیز مادہ پکڑا گیا ہے وہ بہت خطرناک قسم کا ہے۔ علاوہ ازیں دھماکہ میں استعمال کئے جانے والے آلات، کیمیکل مواد اور موبائل بھی ضبط کئے گئے ہیں ۔ الحسن نے توجہ دلائی کہ ایسا لگتا ہے کہ بحرین کے لئے دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ سرگرمیاں تیز کردی گئی ہٰں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دھماکہ خیز مواد دار کلیب آپریشن کے دوران پکڑا گیا ۔ مئی کے مہینے میں ایک گاڑی پکڑے جانے کے بعداس سے متعلق معلومات ملی تھی۔ بحرین نے اعلان کیا ہے کہ مقامی ساختہ دھماکہ خیز مواد حملوں میں زیادہ استعمال کیاجانے لگا ہے ۔ الحسن نے توجہ دلائی کہ حالیہ ایام کے دوران ضبط کئے جانے والے مواد اور معلومات سے اندازہ ہوتا ہے کہ دھماکوں میں پیش وارانہ صلاحیتوں کا استعمال بڑھ گیا ہے ۔ اس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ دہشتگردوں کی مدد عالمی سطح پر کی جارہی ہے ۔ یہ تشویشناک تبدیلی ہے۔ جو کچھ پکڑا گیا ہے وہ سعودی عرب بھیجا جانے لگا تھا ۔ اس سے یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ انتہا پسند عناصر بحرین کو سعودی عرب کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لئے ٹرانزٹ کے طور پر استعمال کرنے لگے ہیں ۔
Bahrain seizes explosives bound for Saudi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں