قومی دارالحکومت دہلی کے علاقہ میں توسیع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-10

قومی دارالحکومت دہلی کے علاقہ میں توسیع

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی حکومت نے قومی راجدھائی علاقہ (این سی آر) کی توسیع کرتے ہوئے ہریانہ کے اضلاع جیند اور کرنال اور اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کو قومی علاقہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اترپردیش ہی کے ضلع متھرا کا معاملہ ابھی لیت و لعل کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ ہریانہ کے آٹھ اضلاع پہلے سے ہی این سی آر میں شامل ہیں اور اب 10 اضلاع کے ساتھ ریاست ہریانہ کا 57 فیصد حصہ این سی آر میں شامل ہو جائے گا۔ اترپردیش کے 6 اور راجستھان کے دو اضلاع این سی آر کے تحت آتے ہیں۔
قومی راجدھانی علاقہ منصوبہ بورڈ کی میٹنگ مرکزی شہری ترقیات کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو کی صدارت میں یہاں آج منعقد ہوئی جس میں اس فیصلہ کے ساتھ کئی دیگر فیصلے بھی لیے گئے۔ نائیڈو نے کہا کہ متھرا کو این سی آر میں شامل کرنے کی تجویز کو ابھی منظوری نہیں ملی ہے۔ ریاستی حکومت نے اس بارے میں اپنا موقف نہیں رکھا ہے اور اس پر مزید غور کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 1985 میں بنے قانون کے تحت قومی راجدھانی علاقہ (این سی آر) کا قیام کیا گیا گیا تھا۔ دہلی کے آس پاس کے علاقوں میں زمین کے استعمال پر قابو پانا اور انفرااسٹرکچر ڈیولپ کرنا اس کا مقصد تھا۔ مرکزی حکومت کی شہری ترقی کی وزارت نیشنل کپیٹل ریجن پلاننگ بورڈ کے ذریعے ان اضلاع کو ترقی کے منصوبوں میں براہ راست کنٹرول کرتی ہے۔

NCR area expansion

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں