ججوں کی تقرری ایک سنجیدہ کام ہے - سپریم کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-10

ججوں کی تقرری ایک سنجیدہ کام ہے - سپریم کورٹ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے تلخ الفاظ میں مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی تقرری ایک سنجیدہ کام ہے اور اسے ہٹ اینڈ ٹرائل طریقے سے یا پھر اسے خدا کے رحم پر چھوڑا نہیں جا سکتا۔
جسٹس جے ایس کھیہڑ کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے قومی جوڈیشیل تقرری کمیشن قانون کے جواز کو چیلنج کرنے والی پٹیشن پر سماعت کے دوران کہا کہ یہ ایک سنجیدہ کام ہے۔ آئینی بنچ کے دیگر ممبران میں جسٹس جے چیلاہیشور ، جسٹس مدن بی لوکر ، جسٹس کورئین جوزف اور جسٹس آدرش کمار گوئل شامل ہیں۔
اٹارنی جنرل مکل روہیگی نے اپنی بحث میں جب یہ دلیل دی کہ کسی تقرری کے لیے زور دینے یا پھر ایک شخص کو جسٹس مقرر کرنے کے اختیار کو بنیادی اختیار نہیں کہا جا سکتا۔ اس پر ججوں نے جاننا چاہا کہ اس طرح کی کتنی مثالیں ہیں جب کولجئیم نے کسی خاص جج کی تقرری کے لیے زور دیا ہو؟
اس پر روہیگی نے جواب دیا کہ ایسا بہت کم ہوا ہے اور انہوں نے ایک واقعہ کا ذکر کیا جس میں حکومت اور صدر جمہوریہ کی جانب سے گہرے اعتراض کیے جانے کے باوجود ایک شخص کو جج مقرر کیا گیا تھا۔

Judicial appointments are too vital for a hit-and-trial method, says SC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں