جعلی ڈگری کیس - دہلی کے وزیر قانون جتیندر سنگھ تومر گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-10

جعلی ڈگری کیس - دہلی کے وزیر قانون جتیندر سنگھ تومر گرفتار

نئی دہلی
آئی اے این ایس
مرکز اور عام آدمی پارٹی حکومت کے درمیان جھگڑے کی ڈرامائی شدت کے دوران دہلی کے وزیر قانون جتیندر تومر کو منگل کے دن ان کی مبینہ جعلی قانون ڈگری پر گرفتار کر لیا گیا۔ عام آدمی پارٹی نے اسے اپنی "مخالف کرپشن مہم" سے جوڑ کر دیکھا ہے۔ دہلی پولیس نے جو عام آدمی پارٹی حکومت کو نہیں بلکہ لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ اور مرکزی وزارت داخلہ کو رپورٹ کرتی ہے ، آئی اے این ایس سے کہا کہ تومر کو دھوکہ دہی، مجرمانہ سازش اور جعلسازی کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ اس نے تومر سے دھکم پیل کی۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے الزام عائد کیا کہ لیفٹننٹ گورنر نے ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا کر دی ہے اور مفادات حاصلہ عام آدمی پارٹی کے خلاف اکٹھا ہو رہے ہیں تاہم عام آدمی پارٹی کو جھکایا نہیں جا سکتا۔
تومر تری نگر میں اپنے دفتر میں کچھ لوگوں سے بات چیت کر رہے تھے کہ تیس تا چالیس ملازمین پولیس نے کچھ کاغذات کی تلاشی کے بہانے سے انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس پہلے انہیں حوض خاص پولیس اسٹیشن لے گئی بعد ازاں انہیں وسنت وہار پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔
دریں اثنا شام دیر گئے جتیندر سنگھ تومر نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وزیر اعلیٰ کجریوال نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

Delhi Law Minister Jitendra Singh Tomar arrested in fake degree case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں