پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں لیکن خطرہ برقرار - اعزاز چودھری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-27

پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں لیکن خطرہ برقرار - اعزاز چودھری

اسلام آباد
رائٹر
سکریٹری خارجہ اعزاز چودھری نے قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ داعش کو پاکستان میں آنے سے روکنے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ ملک میں اس وقت داعش کا کوئی وجود نہیں تاہم پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی خطہ میں داعش کا خطرہ موجود ہے ۔ افغانستان میں داعش کی موجودگی کی رپورٹس ہیں اور افغان حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ داعش کو اپنی سر زمین پر آگے بڑھنے سے روکے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گردی میں کافی کمی آئی ہے ۔ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں ۔ امریکہ کو میزائل پروگرام کی نوعیت پر خدشات تھے تاہم ان کے خدشات کو دور کردیا گیا ہے ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی اجلاس کے دوران کہا کہ افغانستان میں نئی حکومت آنے کے بعد حالات بہتر ہورہے ہیں ، افغان حکومت امن کے لئے طلابان سے مذاکرات کا راستہ اختیار کررہی ہے لیکن کچھ طالبان گروپس مذاکرات کے لئے تیار ہیں اور کچھ نہیں ، ان مذاکرات میں پاکستان کا کردار صرف سہولت کا ر کا ہوگا۔

ISIS thread does not exist in Pakistan Chaudhry aizaz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں