میانمار آپریشن - سینہ ٹھونکنے کی ضرورت نہیں - عمر عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-12

میانمار آپریشن - سینہ ٹھونکنے کی ضرورت نہیں - عمر عبداللہ

سری نگر
پی ٹی آئی
جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے میانمار میں سرحدی کاررواء کے بارے میں بیانات کو حیرت انگیز خود ساختہ نصیب العین قرار دیا اور کہا کہ اس ملک ( میانمار) نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی اس کی سر زمین پر انجام نہیں دی گئی ہے اور یہ بیان نقصاندہ ثابت ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ ہندوستانی فوج نے اپنی نوعیت کے پہلے سرحد پار آپریشن میں منگل کے دن میانمار کی سرحد کے اندر سرجیکل حملے کئے ۔ یہ کارروائی میانمار کے حکام کے علم میں لانے کے بعد کی گئی جس میں کم از کم38انتہا پسند ہلاک ہوئے جو سمجھا جاتا ہے کہ ان گروپس کا حصہ تھے ، جنہوں نے4جون کو گھات لگا کر حملہ کرتے ہوئے18فوجی جوانوں کو ہلاک کیا تھا ۔ بہر حال میانمار کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فورسس نے یہ جو کارروائی کی ہے وہ ہندوستانی سرحد کے اندر ہی کی گئی ہے۔ اس نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ یہ حملہ ان کی سر زمین پر کیا گیا ہے ۔ عمرعبداللہ نے ٹوئٹرپر کہا کہ آئندہ جب کبھی آپ کوئی خفیہ کارروائی کریں تو اس کارروائی کو خود ہی نمایاں ہونے دیں اور سینہ ٹھوکنے جیسی حرکتیں صرف انتخابی مہم کے لئے اٹھا رکھیں ۔ میانمار کے تردیدی بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ اس کی سر زمین پر نہیں کیا گیا نیشنل کانفرنس کے قائد نے کہا کہ یہ بیانات نقصاندہ ثابت ہوئے ہیں۔

Myanmar attack: Omar Abdullah says 'chest thumping' uncalled for

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں