امریکہ - دوران پرواز یونائیٹیڈ ایئرلائنس کا مسلم خاتون کے ساتھ مذہبی تعصب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-01

امریکہ - دوران پرواز یونائیٹیڈ ایئرلائنس کا مسلم خاتون کے ساتھ مذہبی تعصب

Muslim-woman-discriminated-United-Airlines-flight
شکاگو
پی ٹی آئی
سینکڑوں افراد نے یونائیٹیڈ ایئرلائنس کے بائیکات کا عہد کای جب کہ ایک مسلم مسافر نے اسلامو فوبیا کی وجہ سے نسلی تعصب کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ دوران سفر ہوائی جہاز میں اسے مہر بند کوک دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مسلمان اس کا بم کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں ۔ طاہرہ احمد نامی خاتون مسافر کا فیس بک پوسٹ" کلیئر"تعصب ہفتہ کے روز سوشل میڈیا میں وائرل ہوگیا ۔ ایک مسلم کاتون جوشکا گو کی نارتھ ویسٹ یونیورسٹی میں کام کرتی ہیں نے یونائیٹیڈ ایئر لائنس کے جہاز سے یہ الزام پوسٹ کیا جو جلد ہی وائرل بن گیا اور جس کے سبب ہوائی کمپنی کے بائیکاٹ کا عہد سامنے آیا۔ اپنے فیس بک پیچ پر احمد نے دعویٰ کیا کہ ایک فلائٹ اٹینڈنٹ نے واضح طور پر ان سے تعصوب کا رویہ اختیار کیا جب کہ انہوں نے ایک حفظان صحت کے تحت سودے کا ایک مہر بند کین طلب کیا جس پر اٹینڈنٹ نے ان سے کہا کہ میں آپ کو مہر بند کین نہیں دے سکتی اس لئے آپ کے لئے یہ فراہم نہیں کیا جاسکتا ۔ جب ساتھ بیٹھے ہوئے ایک دیگر مسافر کو ہوا بند بیر کا کین فراہم کیا گیا اس وقت ان سے مزید اشتعال انگیز مخاطبت کی گئی تم مسلمان ان مہر بند ڈبوں کا بم کے طور پر استعمال کرسکتے ہو لہذا اپنا منہ بند رکھو اس طرح کے الفاظ کے ساتھ گالی گلوچ بھی کی گئی۔ سوشل میڈیامیں احمد کے اس پوسٹ پر متعدد مسلم افراد نے اسے ایک ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے اس ہوائی کمپنی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔30,000فٹ کی بلندی پر اسلامو فوبیا کے نتیجہ میں نسلی تعصب کے اس واقعہ نے کچھ ہی گھنٹوں میں وائرل کی شکل اختیار کرلی ۔ حالانکہ احمد نے شکاگو سنڈے ٹائمز سے کہا کہ انہیں فلائٹ اٹینڈنٹ کی جانب سے ایک معذرتی کال بھی موصول ہوئی ہے ۔

Muslim chaplain claims discrimination on United flight

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں