مودی چار عورتوں سے استعفیٰ حاصل کرنے میں بےبس - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-28

مودی چار عورتوں سے استعفیٰ حاصل کرنے میں بےبس - کانگریس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس نے آج کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اگر چار خاتون وزرا سے استعفیٰ حاصل کرنے میں بے بس ہیں تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔ ان خواتین پر غلط کاموں کے لئے شدید تنقید کی جارہی ہیں۔ کانگریس کے ترجمان راج ببر نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر وزیر اعظم استعفیٰ حاصل کرنے میں بے بس ہیں تو انہیں کرپشن کو قطعی برداشت نہ کرنے کی اپنی پالیسی میں ناکامی کے بارے میں عوام کو بتانا چاہئے اور استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔ تنازعہ پر مسلسل خاموشی کے لئے وزیر اعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار عورتوں نے ایک منہ پھٹ اور دو ٹوک بات کرنے والے مرد کو بے زبان بنادیا ہے ۔ کانگریس جن چار وزرا کو نشانہ بنارہی ہے وہ راجستھان کی چیف منسٹر وسندھرا راجے، وزیر خارجہ سشما سوراج ، وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی اور مہاراشٹرا کی وزیر پنکنج منڈے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوالنے آج بی جے پی کو چیلنج کیا کہ وہ مرکزی وزرا سشما سوراج ، سمرتی ایرانی اور راجستھان کی چیف منسٹروسندھر ا راجے کو برطرف کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے دہلی کے سابق وزیر قانون کو ہٹانے کا حوصلہ دکھایا تھا اور اب زعفرانی پارٹی کو بھی ایسا ہی کرنا چاہئے ۔ کجریوال نے اخلاقی بنیادوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی شفاف سیاست کرتی ہے جس کی وجہ سے ہی پارٹی نے جتیندرسنگھ تومار کو جعلی ڈگری کے کیس میں دہلی پولیس کی جانب سے گرفتار کئے جانے کے بعد فوری استعفیٰ دینے کے لئے کہا۔

PM should resign if he can't ask 4 women ministers to step down: Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں