تین کھلاڑیوں کو رشوت دینے للت مودی کا انکشاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-28

تین کھلاڑیوں کو رشوت دینے للت مودی کا انکشاف

نئی دہلی
پی ٹی آئی
متنازعہ سابق آئی پی ایل کمشنر للت مودی نے مبینہ طور پر یہ الزام عائد کیا کہ دو نامور ہندوستانی کھلاڑیوں اور ایک مغربی ہندوستانی کھلاڑی کو بک میکر( جواریوں کے درمیان شرط کے بدلہ رقم وصول کرنے والا) ایک ہندوستانی ریئل اسٹیٹ تاجر ٹائی کون کی جانب سے رشوت دی گئی تھی۔ للت مودی نے اس ضمن میں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کو لکھے گئے ایک مکتوب نامہ کو ٹوئیٹ کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ یہ سی ای او داوے رچرڈ سن کو جون2013میں لکھا گیا ہے اور جس میں اس معاملہ سے متعلق کچھ معلومات درج ہیں جو انہیں ابھی موصول ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ رچرڈ سن یہ بات آئی سی سی کے محکمہ انسداد رشوت اور سیکوریٹی یونٹ کو روانہ کرسکتے تھے ۔ رئیل اسٹیٹ ٹائی کان سے ان تین کھلاڑیوں کے گہرے روابط کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے ان کے نام ذکر کئے ۔ ان کے نام ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ باوثوق ذرائع سے انہیں یہ معلومات حاصل ہوئی کہ ٹائی کان نے ان تینوں کھلاڑیوں کو ایک معقول رقم ادا کی تھی ۔ یہ کہتے ہوئے انہوں نے اپنی بات ختم کردی کہ مجھے امید ہے کہ یہ بات درست ثابت نہ ہو لیکن اگر درست ثابت ہوئی تو اس کا مطلب یہ ہوگا اس معاملہ میں کوئی اور افراد ملوث ہوسکتے ہیں ۔

یو این آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب ملک بھر میں سیاسی بھونچال کا مرکز بننے والے آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ذہین اور سمجھدار شخص قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں (وزیر اعظم کو) مشورہ کی ضرورت نہیں ہے ۔انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانچ سے فرار للت مودی کا یہ ٹوئٹایک مداح کے توئٹ کے جواب میں ہے ، جس میں اس نے پوچھا تھا کہ آپ وزیر اعظم کو کیا صلاح دینا چاہیں گے ؟ للت مودی کے اس مداح نے پوچھا تھا کہ آپ سب سے زیادہ مشکل وکٹوں پر بھی فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہیں ، آپ ہمارے وزیر اعظم کو کیا صلاح دینا چاہیں گے ، جو میڈیا کی تنقیدوں کا سامنا کررہے ہیں۔ لندن میں مقیم للت مودی نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم چیزون کو جانتے ہیں، انہیں کسی صلاح کی ضرورتنہیں ہے، جب وہ بیاٹنگ کرتے ہیں تو چھکا مار کر گیندوں کو میدان سے باہر بھیج دیتے ہیں ۔ جب سے یہ تنازعہ شروع ہوا ہے تبھی سے للت مودی ٹوئٹ پر ٹوئٹ کر کے نئے نئے انکشافات کررہے ہیں ۔ انہوں نے ٹائمز ناؤ کے چیف ایڈیٹر ارنب گو سوامی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

Lalit Modi Names Three Cricketers Who Were Bribed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں